ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
حسن صورت اور حسن صوت سے پرہیز کرنا فرمایا اگر کوئی یہ چاہے کہ میرا بوڑھاپا راحت اور سکون سے گزرے تو حسن صورت اور حسن صوت سے پرہیز کرے اور مباحات میں انہماک نہ کرے ؎ تانہ گیرد ما دراں را درد زاہ طفل در زا دن نیابد ہیچ راہ نہ ہو نا ہائے کیا ہو گا ہمارا کہ ہونے پر نہ ہونے کا گماں ہے سلطنت جمہوری کے قائل نا قابل کو خلیفہ بنانا چاہتے ہیں فرمایا جو لوگ سلطنت جمہوری کے قائل ہیں وہ خلیفہ کسی نالائق کو بنانا چاہتے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ کسی لائق کو بنایا جائے ۔ حضرت حکیم الامتؒ کو دونوں گھروں کے حقوق کی ادائیگی کا فکر فرمایا میں دونوں گھروں سے حقوق کے متعلق معافی کرا لی ہے اور دستخط بھی کرا لئے ہیں ۔ یہ کہہ دیا ہے اپنے آپ کو آزاد سمجھوں گا ۔ اور تم کو اس معافی سے رجوع کرنے کا حق بھی ہے مسئلہ بھی بتلا دیا مگر اس پر بھی میں مساوات کا پورا پورا خیال رکھتا ہوں اور پھر ڈرتا بھی ہوں ( سبحان اللہ ) اگر کسی ایک سے خفا ہوتا ہوں تو خفا ہو کر اس وقت دوسرے گھر نہیں جاتا کہ دل شکنی نہ ہو ۔ میرے اس عمل کا اثر اس پر بھی ہوتا ہے ۔ دارالحرب کی اقسام فرمایا ایک افسر نے سوال کیا کہ ہندوستان دارالحرب ہے یا دارالاسلام ؟ میں نے کہا کہ یہ اصلاحی لفظ ہے اس کے معنی یہ ہیں کہ جس جگہ کفار کا تلسط ہو وہ دارالحرب ہے تو اس لحاظ سے یہ دارالحرب ہے اور یہ مقابلہ سے معلوم ہوتا ہے دارالحرب کے مقابل دارالسلام ہے دارالسکون نہیں تو گویا دارالحرب دو قسم ہوئی دارالامان ۔ دارالخوب تو ہندوستان دارالحرب بھی ہے اور دارالسکون بھی ہے ۔