ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
اسکنوا فی الصلوۃ اور جس علت کو شارع خود فرما دیں وہ قطعی ہوتی ہے تو گیو یا جو حالت من وجہ داخل من وجہ خارج ہے اس سے رفع یدین بوجہ منا فی سکون ہونے کے نا جائز ہے ۔ تو جو رفع یدین وسط صلوۃ میں ہو وہ بالطریق اولی حالت صلوۃ کے خلاف ہو گی اور اس تعلیل سے معلوم ہوا کہ اصل نماز میں ترک رفع یدین ہے اور رفع جو ہوا تو عارض کی وجہ سے مثلا تعلیم اصم وغیرہ ۔ اہل علم سے تحقیق کے وقت ارادہ غلبہ حاصل کرنے کا نہیں ہوتا فرمایا اہل علم سے تحقیق علم کے وقت میرا ارادہ غلبہ حاصل کرنے کا نہیں ہوتا ۔ اگر دوسرا یہ کرے تو مجھ کو گرانی ہوتی ہے ۔ کیونکہ میں یہ ارادہ نہیں کرتا تو یہ کیوں کرتا ہے اور قرائن سے ایسا معلوم ہو جاتا ہے ۔ توحید کی حقیقت فرمایا :التوحید اسقاط الا ضافات " گرا دینا اضافتوں کا توحید ہے ،، ۔ سلطان الاذکار کا اثر فرمایا سلطان الاذکار کا اثر بجلی کی کڑک ، توپ وغیرہ کی طرح ہے قوت متخیلہ سے آوازیں آتی ہیں اگر کوئی مرض بدنی نہ ہو ۔ انگریس کے مقاصد میں بھی مفاسد ہیں فرمایا کانگریس کے مقاصد میں مفاسد بھی ہیں اور مصالح بھی اور یہ مقدمہ عقلی ہے کہ اخف المفسدہ کو اضر سے بچنے کے لئے برداشت کیا جاتا ہے تو بعض کے فہم میں مصالح زیادہ اور مفسدہ کم ہے وہ شریک ہو گئے اور بعض کے نزدیک مفاسد زیادہ اور مصالح کم ہیں وہ شریک نہیں ہوئے ۔ بلا اجازت ہدیہ بھیجنے سے محبت نہیں بڑھتی فرمایا اگر ہدیہ یہ بلا اجازت بھیجا جائے تو محبت بڑھتی نہیں ۔ تو ہدیہ سے جو غرض ہے پوری نہ ہوئی ۔