ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
ہے ۔ تو کیا تمہارا مدرسہ قدرت پر قائم نہیں ہو سکتا ۔ اور قدرت اس کو تھام نہیں سکتی ۔ اصل مقصود اعمال ہیں فرمایا ہمارے طریق میں تو یہ ہے کہ ہنسو ، کھیلو ، کھاؤ ، پیو مگر ورع اختیار کرو ۔ نہ حالات کی ضرورت ، نہ کیفیات و مواجید کی ۔ اور نہ ہی یہ چیزیں مقصود اور نہ ہی مضر ۔ بلکہ مستقل ایک نعمت ہے ۔ مگر نہ قرب میں اس کو دخل نہ بعد میں اس کو دخل ۔ اگر یہ کوئی چیز ہوتی تو قرآن و حدیث میں اس کا وعدہ ہوتا ۔ اصل مقصود اعمال ہیں ۔ نسبت کی حقیقت معمولات اور اعمال میں رسوخ ہے فرمایا معمولات اور اعمال کے بار بار کرنے سے ایک رسوخ پیدا ہو جاتا ہے اور اسی رسوخ کو ، نسبت ،، کہتے ہیں ۔ پھر خلاف کرنا مشکل ہو جاتا ہے ۔ اور یہی حیلہ طیبہ ہے اور آیت ان الذین امنوا ثم استقاموا سے ثابت ہے اور اسی طرح ہر فن میں بار بار کرنے سے رسوخ پیدا ہو جاتا ہے ۔ کتابت اور طبابت وغیرہ وغیرہ اور یہ عمل کرنے سے ہوتا ہے ۔ تار کی خبر کیوں معتبر نہیں فرمایا تار کی خبر معتبر نہ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ یہ نہیں معلوم ہوتا کہ تار دینے والا کون ہے اور تحریر کے متعلق اگر یہ یقین ہو جائے کہ فلاں کی ہے تو یہ حجت ہے ۔ خبر واحد کی طرح ۔ تحریر تقریر کی طرح ۔ صحبت شیخ انفع ہے کسی نے کہا کہ حضرت ! صحبت شیخ بہتر ہے یا ذکر شغل ۔ تو فرمایا کہ بہتر تو نہیں کہتا ہاں انفع ہے ۔ واصل الی اللہ کبھی راجع نہیں ہوتا فرمایا جو واصل الی اللہ ہو گا وہ کبھی راجع نہ ہو گا اور جو راجع ہو جاتا ہے وہ واقع میں واصل ہی نہیں ہوا ۔ مولانا رومؒ نے اس کی عجیب مثال فرمائی ہے کہ جو بالغ ہوتا ہے