ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
سے بہت عجیب بات سنی ـ مسجد رڑکی میں ایک شخص نے سوال کیا کہ حضرت علی اور حضرت معاویہ میں سے کون حق پر تھا ـ فرمایا کہ حضرت علی ـ اس نے کہا کہ گو غلطی اجتہادی ہو مگر بڑے آدمی کو تو تھوڑی غلطی پر بھی بہت ملامت کی جاتی ہے ـ تو بڑی غلطی پر زیادہ سزا کے مستحق ہوئے ـ تو فورا جواب دیا اور یہ جواب نہایت عمدہ ہے ـ فرمایا یہ تھوڑی سزا ہے کہ ہم جیسے گنہگار گندے ، نالائق اتنے بڑے آدمی کو یہ کہہ رہے ہیں کہ غلطی کی ـ یہ ان کیلئے کوئی تھوڑی سزا ہے ـ فرمایا بہت عمدہ جواب دیا ـ یک من علم را دہ من عقل باید فرمایا ایک آدمی کا پیٹ بہت بڑا تھا اس نے مجھ سے دریافت کیا کہ میں زیر ناف کے بال خود نہیں دور کر سکتا نظر نہیں آتا ـ استرا لگ جاتا ہے ـ میں نے اس کو چونہ وغیرہ کی ترکیب بتلا دی کہ اس سے صاف کر لیا کرو ـ اس نے بہت خوشی ظاہر کی اور کہا کہ میں ایک مولوی صاحب کے پاس گیا انہوں نے جواب دیا کہ بیوی سے کرا لیا کرو ـ فرمایا کہ " یک من علم را دہ من عقل باید ،، ( ایک من علم کے لئے دس من عقل کی ضرورت ہے 12 ) ـ سپرٹ کے جواز کا فتوی فرمایا سپرٹ تمام رنگوں اور چھپائی میں اور بہت جگہ استعمال ہوتی ہے اور خود اس میں شبہ ہے کہ اشربہ اربعہ محرمہ ( وہ چار شرابیں جو حرام ہیں 12 ) سے ہے یا نہیں ـ پھر رنگوں میں استعمال ہوتی ہے یا نہیں ؟ تو شبہ الشبہ ہوا ـ شبہ نہیں ہوا ـ اس واسطے جائز کہا جائے گا ـ نماز جنازہ کی اجرت لینا جائز نہیں فرمایا کامران میں ایک جنازہ پڑھایا تو ایک شخص نے کئی دنوں کے بعد مجھ کو ایک روپیہ دیا اور کہا یہ آپ کی نذر ہے ـ میں نے کہا کہ آخر کیا وجہ ہے ـ ہم کئی دنوں سے یہاں