ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
مفعت کیلئے ہو ۔ یہ تو حرام ہے دوسری یہ کہ نیت نیک ہو ۔ یعنی اس مصلحت کیلئے کہ تواجد سے جو حالت محمود ہو اس سے وجد کی حالت پیدا ہو جائے اور یہ مرغوب ہے ۔ یہ تو صوفیا کی تحقیق تھی ۔ آ گے فقہاء کا درجہ آیا اس میں فقہاء کے ساتھ ہونا چاہیے وہ یہ کہ اگر کسی فعل مباح اور مندوب میں نیت اچھی بھی ہو مگر عوام کو اس سے ضرر پہنچنے کا احتمال ہو تو نیک نیت والا بھی اس مباح اور مندوب کو چھوڑ دے ۔ اب چونکہ بوجہ فساد طبائع کے تواجد کے فعل سے عوام کو ضرر پہنچے گا اس واسطے انتظام کے لئے سب کو منع کریں گے ۔ تو اب شاہ اسحاق صاحبؒ کے قول کا مطلب واضح ہو گیا کہ شیخ مجلس اگر صاحب حال ہو اور قیام اسکا حال سے پیدا ہوا ہو تو اس کی موافقت کرے ورنہ اس کے خلاف کرے یعنی قیام نہ کرے ۔ الغیبتہ اشد من الزنا کا مفہوم فرمایا حضرت حاجی صاحبؒ نے فرمایا کہ الغیبۃ اشد من الزنا غیبت زنا سے بھی زیادہ بری ہے میں غیبت کے اشد ہونے کی وجہ یہ ہے کہ زنا گناہ باہی ہے اور غیبت گناہ جاہی ہے ۔ اور زنا میں مبتلا ہونے کے بعد عجز پیدا ہوتا ہے کہ میں نے یہ خبیث کام کیا اور غیبت میں بعد ابتلا کے ںدامت پیدا نہیں ہوتی ۔ فرمایا ۔ آدمؑ کی زلت باہی تھی کیونکہ شہوت طعام سے تھی ۔ بعد ابتلاء توبہ نصیب ہوئی ۔ اور ابلیس کا گناہ چونکہ جاہی تھا اس واسطے سے ندامت نہ ہوئی ۔ اشرف علی کے معنی فرمایا ہندوستان میں اکثر دو اسم کو جوڑ کر نام رکھ دیتے ہیں اور معنی کا کچھ خیال نہیں کرتے ۔ اسی طرح میرے نام اشرف علی کے کچھ معنی نہیں ۔ میں نے سوچا تو یہ نکلا کہ اس میں اضافت بتقدیر ابن ہے ۔ یعنی اشرف بن علی ۔ چونکہ والدہ علوی تھیں ۔ علوم کا احاطہ غیر ممکن ہے فرمایا سنا ہے کہ ایک شخص صرف شکل دیکھ کر نام بتلا دیتا تھا اور اگر دو آدمیوں کا نام