ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
نے زبان نکالی اور وہ لمبی ہو گئی اور میں اس پر نماز پڑھ رہا ہوں ۔ شاہ صاحبؒ نے فرمایا کہ جس جگہ تم نماز پڑھتے ہو وہاں قرآن شریف کا کوئی ورق نیچے ہو گا ۔ مصلی اٹھایا تو واقعی ایک کاغذ پر قرآن کی کوئی صورت تھی ۔ فرمایا کہ قرآن شریف زبان جبرئیل ہے ۔ ایک شخص نے چوہوں کے لئے تعویذ مانگا فرمایا ایک شخص نے چوہوں کے لئے تعویذ مانگا کہ کھیت کو خراب کرتے ہیں ۔ فرمایا میں نے اس سے کہا کہ پانچ کوزے لاؤ ۔ ہر ایک میں ایک تعویذ لکھ کر رکھ دیا ۔ وہ قرآن شریف کی آیت تھی ۔ وقال الذین کفروا لرسلھم تا لنھکن الظالمین ( پارہ 13 ) پر چوہے کے اخراج کا تصور کریں اور پانچویں کورزہ میں بھی ایک تعویذ رکھ دیا ہر کنارہ پر ایک ایک اور درمیان میں ایک دفن کرا دیے ـ واقعی چوہے چلے گئے اور فرمایا کہ اتمام حمل کے لئے سورہ والشمس کو مقرر کیا ۔ اس مناسبت سے کہ اس میں و نفس و ما سوھا ہے ۔ اور سیاہ مرچ وا جوائن کو بھی اس میں دخل ہے ۔ اس واسطے یہ سورت ان کے اوپر پڑھ کر دیدیتے ہیں ۔ ابن قیمؒ اور ابن تیمیہؒ فرمایا میں ابن تیمیہؒ کا اتنا معتقد نہیں جتنا ابن قیمؒ کا ہوں ۔ کیونکہ وہ صوفی بھی ہیں چونکہ ابن قیمؒ ان کا بڑا ادب کرتے ہیں اس واسطے میں بھی ابن قیمؒ کی وجہ سے ان کا ادب کرتا ہوں ۔ یہ سب نیک تھے اور نیت سب کی حفاظت دین کی تھی ۔ امام ابو یوسفؒ اور امام محمدؒ فرمایا مجھ کو امام محمد ؒ سے بہ نسبت امام ابو یوسف ؒ کے بہت میلان ہے ۔ موت منجس ہے فرمایا حضرت مولوی محمد اسحاق صاحبؒ کا سر سام میں جب دماغ پریشان ہوا تو یہ فرمایا کہ اولیاء مرتے نہیں کیونکہ ہو مومن کامل ہیں ۔ حدیث میں ہے : المؤمن لا ینجس ( مومن نا پاک نہیں ہوتا ) ۔