ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
علوم بلاواسطہ سے علوم بالواسطہ اعلی ہیں فرمایا : حضرت ابن عربیؒ نے لکھا ہے کہ علوم بلاواسطہ سے علوم بالواسطہ اعلی ہیں ۔ مراد یہ ہے کہ کشف وغیرہ جو بلاواسطہ ہیں ان میں غلطی ممکن ہے اور جو بواسطہ وحی ہیں ان میں غلطی کا احتمال نہیں بہت خوب فرمایا ہے ۔ تصور شیخ کو شغل برزخ بھی کہتے ہیں تصور شیخ کو شغل رابطہ اور شغل برزخ بھی کہتے ہیں ۔ شاہ ولی اللہ صاحبؒ نے اس کو ضروری کہا ۔ حضرت مولانا شہیدؒ نے اس کو حرام لکھا ہے ۔ میں منع تو نہیں کرتا مگر مجھ کو اس سے بہت نفرت ہے ۔ اسی طرح عرفی توجہ توحید کے خلاف ہے ۔ اس سے غیرت آتی ہے کہ غیر کی شکل کو ایسے طریق پر ذہن میں لاوے کہ حق تعالی کی بھی قصدا نفی کرے ۔ مالک مطبع مجتبائی کا اعتقاد فرمایا : مولوی عبد الاحد صاحب مالک مطبع مجتبائی میری ایک بات سے معتقد ہو گئے حالانکہ وہ اس کے قابل نہ تھی ۔ وہ یہ ہے کہ ایک شخص نے جب کہ میں سوار ہو رہا تھا دو روپیہ بطور ہدیہ پیش کئے ۔ میں نے انکار کر دیا کہ بلا تعارف ہدیہ نہیں لیتا ۔ اس سے معتقد ہو گئے ۔ اور ایک بات سے اعتقاد جاتا رہا ۔ حالانکہ وہ اس قابل نہ تھی ۔ وہ یہ ہے کہ اپنے لڑکے کیلئے کسی جگہ رشتہ کی سفارش کرانا چاہتے تھے کہ میرے کہنے سے ہو جائے گا ۔ میں نے کہا کہ میں ایسے قصوں میں نہیں پڑتا ۔ اس سے بگڑ گئے عجیب حالت تھی کہ ان کے گھر کے لوگ کل میری طرف تھے ۔ انہوں نے جب تفسیر بیان القرآن طبع کی تو بیش جلدیں اپنے کارندہ کے ہاتھ میرے پاس روانہ کیں ۔ میں نے انکار کر دیا ۔ وہ کارندہ کہنے لگا کہ جناب لے لیجئے ۔ ان کا اس سے کیا بگڑتا ہے ۔ میں نے کہا کہ ہدیہ یہ ہے اور تھادو اتحابوا ،، میں چونکہ محبت ہدیہ کی غایت ہے اور صورت موجودہ میں ہدیہ اپنی غایت سے خالی رہے گا ۔ اس واسطے یہ قبول کرنا اچھا نہیں ۔ واعظ کی مثال طبیب کی ہے فرمایا حضرت مولانا شہیدؒ نے لکھنؤ میں ایک شیعوں کی مجلس میں ان کی