ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
فتنہ ہو گا ۔ تو مولانا گنگوہیؒ سے ذکر کیا انہوں نے بھی فرمایا ۔ تشبہ بالصوفی بھی نعمت ہے فرمایا ایک بزرگ نے فرمایا تھا کہ تشبہ بالصوفی بھی نعمت ہے کیونکہ تشبہ میں مقصود اگر غرض فاسد مثلا جاہ وغیرہ کا حصول ہو تو اس نے اپنے زعم میں مقبولین کی شکل بنائی تو اتنا تو پتہ چلا کہ اس کے نزدیک یہ لوگ مقبول ہیں تب ہی تو ان کی شکل بنائی ۔ اس فعل سے اس کے قلب میں ان کی عظمت کا پتہ چلا ۔ حضرت حاجی صاحبؒ کو جن چار مسائل میں شرح صدر حاصل تھا فرمایا حضرت حاجی صاحبؒ نے فرمایا مجھ کو چار مسائل میں شرح صدر ہے حقیقت روح ، تقدیر ، وحدۃ الوجود ، مشاجرات صحابہ ۔ احکام شرعیہ موضوع الرضاء الحق ہیں فرمایا احکام شرعیہ موضوع الرضاء الحق ہیں ۔ گو مصالح ان پر مرتب ہو جاتے ہیں بھلا رضاء حق کے علاوہ کسی اور مصلحت کے تلاش کی ضرورت ؟ اس سے بڑھ کر اور کیا مصلحت ہو گی ؟ اس کے مقابلہ میں باقی حکمتیں ہیچ ہیں ۔ کلب گھر میں جمع ہونا فرمایا جماعت سے مقصود اگر محض اتفاق ہو تو کلب گھر میں بھی ہو سکتا ہے مزاح کے طور پر فرمایا جہاں سب کلاب جمع ہوتے ہیں ۔ محقق کے کلام میں زور نہیں ہو گا فرمایا محقق کے کلام میں زور نہیں ہوتا کیونکہ اس کے نزدیک وہ چیز محسوس ہوتی ہے ۔ دلیل کی حاجت نہیں ہوتی ۔