ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
سائل حامل متاع ہے فرمایا حضرت حاجی صاحبؒ فرماتے تھے کہ سائل حامل متاع ہے اس کی قدر کرو ۔ اگر اسٹیشن پر قلی نہ ملے تو کتنی تکلیف ہوتی ہے ۔ اسی طرح سائل اور مسکین نہ ہوں تو صدقات کون قبول کرے اور جب کوئی قبول نہ کرے ۔ تو پھر ثواب سے محروم رہیں ۔ اگر کسی شغل میں سائل آ کر رکاوٹ پیدا کرے تو تنگ نہ ہو ۔ کیونکہ وہ بھی ایک طریق ہو گا قرب حق کا ۔ اب اس طریق سے قرب ہو گا ۔ وللا خرۃ خیر لک من الاولی کا لام استغراقی ہے فرمایا وللا خرۃ خیر لک من الاولی کا لام استغراقی ہے اور حالت دنیاوی کو بھی شامل ہے معنی یہ کہ آپ کی ہر پچھلی حالت پہلی سے افضل ہے ۔ اس سے قبل ما ود عک ربک وما قلی میں قبض ہے اور اس کے بعد کی اس آیت میں بسط ہے انبیاء علیہم السلام کے قبض اور زلات میں بھی مراتب بڑھتے ہیں ۔ وہ زلات حقیقت میں باعث کمال ہیں ۔ وہ ذلت اگر نہ ہوتی تو نقصان رہتا ۔ زلت ترقی کا مقدمہ ہوتا ہے ۔ مکھن اور مصری خشک کھانسی کے لئے مفید ہے فرمایا مکھن اور مصری خشک کھانسی کیلئے مفید ہے ۔ عالم السمین میں سمین سے کیا مراد ہے ؟ فرمایا ۔ ان اللہ لا یحب العالم السمین ( اللہ تعالی موٹے عالم کو پسند نہیں فرماتا ) سے مراد وہ سمن ہے جس میں بے فکری ہو باقی اسباب اور طبیعت کے لحاظ سے سمن ہو اور بے فکری نہ ہو تو و، مذموم نہیں ۔ وہ تو اختیار سے باہر ہے ۔ ایک آیت کی تفسیر لطیف فرمایا غزوہ احد میں جو یہ آیت نازل ہوئی منکم من یرید الدنیا و منکم من یرید الاخرۃ ۔ اس کی لطیف تفسیر یہ ہے منکم من یرید الدنیا للاخرۃ و منکم من