لباس کے اسلامی آداب و مسائل |
|
نبی کریمﷺکا اِرشاد ہے :لوگوں میں سب سے زیادہ سخت عذاب قیامت کے دن اُن لوگوں کو ہوگا اللہ تعالیٰ کی خلقت کے ساتھ مشابہت اختیار کرتے ہیں (تصویر بناتے ہیں )۔أَشَدُّ النَّاسِ عَذَابًا يَوْمَ القِيَامَةِ الَّذِينَ يُضَاهُونَ بِخَلْقِ اللَّهِ۔(بخاری :5954) سیدنا ابن عمرؓ نے کہا کہ نبیﷺ نے فرمایا :جو لوگ تصویریں بناتے ہیں قیامت کے دن ان کو عذاب دیا جائے گا اور ان سے کہا جائے گا کہ جس کو تم نے بنایا اس کو (ذرا)زندہ تو کرو ۔إِنَّ الَّذِينَ يَصْنَعُونَ هَذِهِ الصُّوَرَ يُعَذَّبُونَ يَوْمَ القِيَامَةِ، يُقَالُ لَهُمْ:أَحْيُوا مَاخَلَقْتُمْ۔(بخاری :5951) ایک حدیث قدسی میں ہے، اللہ تعالیٰ اِرشاد فرماتےہیں :اُس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو میری طرح پیدا کر نا (بنانا)چاہے ، اُسے چاہیے کہ ایک چیونٹی ، ایک دانہ یا جَو تو بناکر دکھائے۔وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ ذَهَبَ يَخْلُقُ خَلْقًا كَخَلْقِي؟ فَلْيَخْلُقُوا ذَرَّةً، أَوْ لِيَخْلُقُوا حَبَّةً أَوْ لِيَخْلُقُوا شَعِيرَةً۔(مسلم:2111) (بخاری :5953) جس نے دنیا میں کوئی (جاندار کی)تصویر بنائی اُسے قیامت کے دن اس بات کا پابند بنایا جائے گا کہ اس تصویر میں روح پھونکے ، لیکن وہ کبھی نہیں پھونک سکے گا۔مَنْ صَوَّرَ صُورَةً فِي الدُّنْيَا كُلِّفَ يَوْمَ القِيَامَةِ أَنْ يَنْفُخَ فِيهَا الرُّوحَ، وَلَيْسَ بِنَافِخٍ۔(بخاری :5959) نبی کریمﷺنےخون ، کتا اورزانیہ کی اُجرت وکمائی سے منع فرمایا اور سود کھانے والے پر ، کِھلانے والے پر ، جسم گود نے والی عورتوں پر (جو جسم گود کر اس میں رنگ بھرتی ہیں )اور اُن عورتوں پر جو یہ کام کرواتی ہیں اور تصویر بنانے والے پر لعنت فرمائی ۔عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّهُ اشْتَرَى غُلاَمًا حَجَّامًا، فَقَالَ:إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ ثَمَنِ الدَّمِ، وَثَمَنِ الكَلْبِ، وَكَسْبِ البَغِيِّ، وَلَعَنَ آكِلَ الرِّبَا وَمُوكِلَهُ، وَالوَاشِمَةَ وَالمُسْتَوْشِمَةَ وَالمُصَوِّرَ۔(بخاری :5962) نبی کریمﷺایک سفر سے تشریف لائے ، میں نے ایک پردہ لٹکارکھا تھا جس میں تصویریں بنی ہوئی تھیں ، آپﷺنے مجھے اُس کے اُتاردینے کا حکم دیا تو میں نے اُتاردیا ۔عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ:قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ سَفَرٍ، وَعَلَّقْتُ دُرْنُوكًا فِيهِ تَمَاثِيلُ، فَأَمَرَنِي أَنْ أَنْزِعَهُ فَنَزَعْتُهُ۔(بخاری :5955)کپڑوں میں غیر جاندار کی تصویر بنی ہو تو جائز ہے ۔