لباس کے اسلامی آداب و مسائل |
|
یہ سبز دھاری دار چادر ہوتی تھی اور سبز آپﷺکو پسند تھا کیونکہ وہ اہلِ جنت کا لباس ہے ۔(تحفۃ الاحوذی :5/397)سفید کپڑے : حضرت عبد اللہ ابن عباس فرماتے ہیں کہ حضور اکرم ﷺ نے فرمایا :اپنے کپڑوں میں سے سفید کپڑے پہنا کرو اس لیے کہ وہ تمہارے بہترین کپڑے ہیں اور اس میں اپنے مردوں کو کفن دیا کرو۔ اور بیشک تمہارے سرموں میں سے بہترین سرمہ ” اثمد“ ہے،جو نگاہ کو تیز کرتا ہے اور بالوں کو اگاتا ہے۔الْبَسُوا مِنْ ثِيَابِكُمُ الْبَيَاضَ، فَإِنَّهَا مِنْ خَيْرِ ثِيَابِكُمْ، وَكَفِّنُوا فِيهَا مَوْتَاكُمْ، وَإِنَّ خَيْرَ أَكْحَالِكُمُ الْإِثْمِدُ: يَجْلُو الْبَصَرَ، وَيُنْبِتُ الشَّعْرَ۔(ابوداؤد:4061)سبز کپڑے :سبز رنگ آپﷺکا پسندیدہ رنگ : حضرت انس فرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺکو تمام رنگوں میں سب سے زیادہ محبوب رنگ ”سبز “ تھا ۔عَنْ أَنَسٍ قَالَ:كَانَ أَحَبُّ الْأَلْوَانِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْخُضْرَةَ۔(طبرانی اوسط :5731)نبی کریمﷺکا سبز کپڑے پہننا : حضرت ابو رمثہفرماتے ہیں کہ میں اپنے والد کے ساتھ حضور اکرمﷺکی طرف چلا ، میں نے دیکھا کہ آپﷺ کے اوپر دو سبز چادریں ہیں ۔عَنْ أَبِي رِمْثَةَ، قَالَ: انْطَلَقْتُ مَعَ أَبِي نَحْوَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:«فَرَأَيْتُ عَلَيْهِ بُرْدَيْنِ أَخْضَرَيْنِ»۔(ابوداؤد:4065)عَنْ أَبِي رِمْثَةَ، قَالَ:رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ بُرْدَانِ أَخْضَرَانِ۔(ترمذی:2812) حضرت یعلیٰ فرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺنے اِضطباع کی حالت میں سبز چادر زیب تَن فرماکر بیت اللہ شریف کا طواف فرمایا۔عَنْ يَعْلَى، قَالَ:طَافَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُضْطَبِعًا بِبُرْدٍ أَخْضَرَ۔(ابوداؤد:1883)