لباس کے اسلامی آداب و مسائل |
|
نبی کریمﷺکا ارشاد ہے : جس شخص نے شہرت کا کپڑا پہنا اللہ تعالی قیامت کے روز اسے ویسا ہی کپڑا پہنائیں گے پھر اس میں آگ بھڑکا دی جائے گی۔مَنْ لَبِسَ ثَوْبَ شُهْرَةٍ أَلْبَسَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ثَوْبًا مِثْلَهُ ،زَادَ عَنْ أَبِي عَوَانَةَ: ثُمَّ تُلَهَّبُ فِيهِ النَّارُ۔(ابوداؤد:4029) جس نے شہرت کا لِباس پہنا اللہ تعالیٰ اُسے قیامت کے دن ذلّت و رُسوائی کا لِباس پہنائیں گے اور پھر اُس میں آگ بھڑکادیں گے۔مَنْ لَبِسَ ثَوْبَ شُهْرَةٍ فِي الدُّنْيَا، أَلْبَسَهُ اللَّهُ ثَوْبَ مَذَلَّةٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، ثُمَّ أَلْهَبَ فِيهِ نَارًا۔(ترمذی:3607)ذلّت و رُسوائی کا لِباس :نبی کریمﷺکا ارشاد ہے :جس نے شہرت کا لباس پہنا اللہ تعالیٰ اُسے آخرت میں ذلّت کا لباس پہنائیں گے ۔مَنْ لَبِسَ ثَوْبَ شُهْرَةٍ فِي الدُّنْيَا، أَلْبَسَهُ اللهُ ثَوْبَ مَذَلَّةٍ فِي الْآخِرَةِ۔(سنن کبریٰ للنسائی :9487)اللہ تعالیٰ کا اِعراض :حضرت ابودرداء فرماتے ہیں :جو شہرت کی سواری پر سوار ہوا یا شہرت کا لباس پہنا وہ کتنا ہی شریف کیوں نہ ہو اللہ تعالیٰ اُس سے اُس وقت تک اعراض کریں گے جب تک وہ لباس اور سواری پر قائم رہے۔عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، قَالَ: «مَنْ رَكِبَ مَشْهُورًا مِنَ الدَّوَابِّ، أَوْ لَبِسَ مَشْهُورًا مِنَ الثِّيَابِ، أَعْرَضَ اللَّهُ عَنْهُ مَا دَامَ عَلَيْهِ، وَإِنْ كَانَ عَلَيْهِ كَرِيمًا»۔(ابن ابی شیبہ :25268) نبی کریمﷺکا ارشاد ہے :جو شہرت کا لباس پہنے اللہ تعالیٰ اُس سے اعراض کرتے ہیں جب تک کہ وہ کپڑا اُتار نہ دے ۔مَنْ لَبِسَ ثَوْبَ شُهْرَةٍ أَعْرَضَ اللهُ عَنْهُ حَتَّى يَضَعُهُ۔(شعب الایمان :5820)(ابن ماجہ :3608)اللہ تعالیٰ کی نظرِ رحمت سے محرومی : حضرت اُمِّ سلمہ فرماتی ہیں کہ نبی کریمﷺنے اِرشاد فرمایا:جو شخص اِس نیت سے کپڑا پہنے تاکہ اس کے ذریعہ لوگوں پر اپنے فخر کا اِظہا کرے اور لوگ اس کو دیکھیں ، اللہ تعالیٰ اُس کی جانب (نظرِ رحمت سے )نہیں دیکھیں گے جب تک کہ وہ کپڑا اُتار نہ دے۔عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:مَا مِنْ أَحَدٍ يَلْبَسُ ثَوْبًا لِيُبَاهِيَ بِهِ، فَيَنْظُرُ النَّاسُ إِلَيْهِ، لَمْ يَنْظُرِ اللهُ إِلَيْهِ حَتَّى يَنْزِعَهُ مَتَى مَا نَزَعَهُ۔(طبرانی کبیر :23/283)اللہ تعالیٰ کے عذاب کا واقعہ :حدیث میں ایک تکبر کرنے والے کا بڑا عبرت ناک قصہ ذکر کیا گیا ہےکہ کوئی شخص زمین پر خراماں خراماں اکڑتے ہوئے چل رہا تھا،اُس کے لمبے لمبے بال اور جسم کی دونوں (اوپر نیچے کی )چادریں اُسے بہت اچھی لگ