لباس کے اسلامی آداب و مسائل |
|
واضح رہے کہ جس طرح ایسے چست اور فٹنگ کے کپڑے پہننا جائز نہیں کیونکہ ان میں کھلی برہنگی نظر آتی ہے ،اسی طرح ایسے کپڑوں کے پہننے والے کو دیکھنا بھی جائز نہیں اگرچہ کپڑے موٹے ہی کیوں نہ ہو ، اِس لئے کہ یہ کپڑوں کو دیکھنا نہیں بلکہ مستور اعضاء کو ہی دیکھنا کہلاتا ہے ۔رُؤْيَةَ الثَّوْبِ بِحَيْثُ يَصِفُ حَجْمَ الْعُضْوِ مَمْنُوعَةٌ وَلَوْ كَثِيفًا لَا تُرَى الْبَشَرَةُ مِنْهُ۔ (رد المحتار :6/366) مَردوں میں جو چست اور تنگ پینٹ پہنی جاتی ہے (بلکہ اب تو عورتیں بھی بکثرت پینٹ پہننے لگی ہیں)اِسی طرح عورتوں میں جو چوڑی دار پاجامے رائج ہوتے جارہے ہیں ، اِس کے علاوہ عورتوں کے لِباس میں تنگ قمیصیں وغیرہ وغیرہ ، یہ سب چست اور تنگ ہونے کی وجہ سے جائز نہیں اور نہ ایسی لِباس میں ملبوس خواتین کو دیکھنا جائز ہے ۔خود سوچئے ……!! پھر سوچئے …!! کیا یہ لِباس امُہات المؤمنین کے لِباس ہیں ؟کیا مسلمان عورتوں کو یہ لِباس زیب دیتے ہیں ؟کیا اِس لِباس میں سرورِ کونین ﷺکا سامنا کیا جاسکتا ہے ؟………بس……کیا کہہ سکتے ہیں ، فاِلی اللہ المُشتَکیٰ وھُو یھدی الی الصراط المُستقیمستر کو چھپانے کا حکم : ستر کا چھپانا فرض ہے۔(احکام القرآن للجصاص :4/203)قرآن و حدیث کی بہت سی نصوصِ صریحہ سے اس کی فرضیت ثابت ہے اور یہ وہ پہلا حکم ہے جو اِسلام لانے کے بعد سب سے پہلے انسان کی جانب متوجہ ہوتا ہے ۔(معارف القرآن :3/534)سترِ عورت سے متعلّق چند احادیث : حضرت یعلیٰ فرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺنے ایک شخص کو دیکھا جو کھلے میدان میں (برہنہ ) نہارہا تھا ، آپ ﷺمنبر پر چڑھے اور اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کرنے کے بعد اِرشاد فرمایا:بے شک اللہ تعالیٰ حیاء دار اور پردہ پوشی کرنے والے ہیں اور شرم و حیاء کو اور ستر پوشی کو پسند کرتے ہیں ۔عَنْ يَعْلَى، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى رَجُلًا يَغْتَسِلُ بِالْبَرَازِ بِلَا إِزَارٍ، فَصَعَدَ الْمِنْبَرَ، فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ حَيِيٌّ سِتِّيرٌ يُحِبُّ الْحَيَاءَ وَالسَّتْرَ فَإِذَا اغْتَسَلَ أَحَدُكُمْ فَلْيَسْتَتِرْ.(ابوداؤد:4012) حضرت بہز بن حکیم اپنے والد اور وہ ان کے دادا سے نقل کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا اے اللہ کے نبی ﷺہم اپنا ستر کس سےچھپائیں اور کس سے نہ چھپائیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا :اپنے ستر کو اپنی بیوی اور لونڈی کے علاوہ ہر ایک سے چھپاؤ۔ میں نے عرض کیا اگر لوگ آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھے ہوں ؟آپ ﷺنے فرمایا :اگر