لباس کے اسلامی آداب و مسائل |
|
إِلَّا أَنْ يَكُونَ رَجُلٌ كَانَ يَصُومُ صَوْمَهُ، فَلْيَصُمْ ذَلِكَ اليَوْمَ۔(بخاری:1914)وَإِنَّمَا نَهَى عَنْهُ حَذَرًا مِنَ التَّشَبُّهِ بِأَهْلِ الْكِتَابِ۔(مرقاۃ :4/1375)عاشوراء کے دن روزہ رکھنے میں مُخالفت :نبی کریمﷺنے جب عاشوراء کے دن روزہ رکھا اور لوگوں کو اس کی تلقین فرمائی تو صحابہ کرام نے عرض کیا کہ اس دن کو تو یہود و نصاریٰ بھی عظیم سمجھتے ہیں اور روزہ رکھتے ہیں آپﷺنے ارشاد فرمایا:فَإِذَا كَانَ الْعَامُ الْمُقْبِلُ إِنْ شَاءَ اللهُ صُمْنَا الْيَوْمَ التَّاسِعَ۔آیندہ سال ہم نویں تاریخ کا بھی روزہ رکھیں گے۔(مسلم :1134)ایک اور روایت میں ہے کہ آپﷺ نے ارشاد فرمایا:صُومُوا يَوْمَ عَاشُورَاءَ، وَخَالِفُوا فِيهِ الْيَهُودَ صُومُوا قَبْلَهُ يَوْمًا وَبَعْدَهُ يَوْمًا۔عاشوراء کے دن روزہ رکھو اور اس میں یہودیوں کی مخالفت کرو، یعنی اس سے ایک دن پہلے یا بعد میں روزہ رکھا کرو۔(شعب الایمان :3511)نماز میں کوکھ پر ہاتھ رکھنے میں مُخالفت :نماز میں کوکھ پر ہاتھ رکھنا مکروہ ہے ، حدیث میں اس سے منع کیا گیا ہے۔نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُصَلِّيَ الرَّجُلُ مُخْتَصِرًا۔(بخاری :1220)حضرت عائشہ صدیقہ فرماتی ہیں کہ نماز میں ”خاصرہ “ کوکھ پر ہاتھ رکھنا اِس لئے ممنوع ہے کیونکہ یہود یہ کیا کرتے تھے ، لہٰذا اُن کی مشابہت سے بچنے کے لئے اس کو ممنوع کردیا گیا ۔إِنَّ اليَهُودَ تَفْعَلُهُ۔(بخاری :3458)صومِ وِصال میں مُخالفت :صومِ وِصال یعنی مسلسل کئی دن تک روزہ رکھنا اِس طرح کہ درمیان میں اِفطار بھی نہ کیا جائے ، یہ مکروہ ہے ، نبی کریمﷺنے اِس سے منع فرمایا ہے،لیکن آپﷺخود رکھا کرتے تھے ، اِس لئے کہ یہ آپﷺکی خصوصیت تھی۔(بخاری :1961)اور اِس ممانعت کی وجہ بھی کفار کے ساتھ مشابہت ہے، کیونکہ عیسائی صومِ وِصال رکھا کرتے تھے ، پس آپﷺنے اسی وجہ سے اس فعل سے منع فرمادیا ۔عَنْ لَيْلَى، امْرَأَةِ بَشِيرٍ قَالَتْ: أَرَدْتُ أَنْ أَصُومَ يَوْمَيْنِ مُوَاصِلَةً، فَمَنَعَنِي بَشِيرٌ، وَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْهُ وَقَالَ:يَفْعَلُ ذَلِكَ النَّصَارَى، وَقَالَ عَفَّانُ: يَفْعَلُ ذَلِكَ النَّصَارَى، وَلَكِنْ صُومُوا كَمَا أَمَرَكُمُ اللهُ، وَأَتِمُّوا الصِّيَامَ إِلَى اللَّيْلِ، فَإِذَا كَانَ اللَّيْلُ فَأَفْطِرُوا۔(مسند احمد :21956)تشبّہ بالفسّاق کی مُمانعت :