لباس کے اسلامی آداب و مسائل |
|
پہنو۔عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنُ الْعَاصِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى عَلَيْهِ ثَوْبَيْنِ مُعَصْفَرَيْنِ فَقَالَ:إِنَّ هَذِهِ ثِيَابُ الْكُفَّارِ فَلَا تَلْبَسْهَا۔(مستدرکِ حاکم:7398)ڈاڑھی مونچھ میں مُخالفت :نبی کریمﷺکا ارشاد ہے : مشرکین کی مُخالفت کرو ، ڈاڑھیاں بڑھاؤ اور مونچھیں کاٹو۔خَالِفُوا المُشْرِكِينَ: وَفِّرُوا اللِّحَى، وَأَحْفُوا الشَّوَارِبَ۔(بخاری:5892)نبی کریمﷺکا ارشاد ہے : مونچھیں کاٹو اور ڈاڑھیاں بڑھاؤ،مجوسیوں کی مُخالفت کرو ۔جُزُّوا الشَّوَارِبَ، وَأَرْخُوا اللّحَى خَالِفُوا الْمَجُوسَ۔(مسلم :260)خضاب لگانے میں مُخالفت : نبی کریمﷺکا ارشاد ہے :بالوں کی سفیدی کو خضاب کے ذریعہ تبدیل کرواور یہودیوں کی مشابہت اختیار مت کرو ، البتہ کالے خضاب سے اجتناب کرو۔غَيِّرُوا الشَّيْبَ وَلَا تَشَبَّهُوا بِالْيَهُودِ وَاجْتَنِبُوا السَّوَادَ۔(سنن کبریٰ للبیہقی :14823)طلوعِ شمس اور غروبِ شمس کے وقت سجدہ کرنے میں مُخالفت : نبی کریمﷺنے کافروں کے ساتھ عبادت میں بھی مشابہت اختیار کرنے کی ممانعت فرمائی ہے ، چنانچہ طلوع ِشمس اور غروبِ شمس کے وقت نماز پڑھنے کی ممانعت کی وجہ بھی یہی ہے کہ کافر اس وقت سورج کو سجدہ کرتے ہیں لہٰذا مسلمانوں کو اس وقت سجدہ کرنے سے بچنا چاہیئے ، حدیث ملاحظہ ہو:صَلِّ صَلَاةَ الصُّبْحِ، ثُمَّ أَقْصِرْ عَنِ الصَّلَاةِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ حَتَّى تَرْتَفِعَ، فَإِنَّهَا تَطْلُعُ حِينَ تَطْلُعُ بَيْنَ قَرْنَيْ شَيْطَانٍ، وَحِينَئِذٍ يَسْجُدُ لَهَا الْكُفَّارُ، ثُمَّ صَلِّ فَإِنَّ الصَّلَاةَ مَشْهُودَةٌ مَحْضُورَةٌ حَتَّى يَسْتَقِلَّ الظِّلُّ بِالرُّمْحِ، ثُمَّ أَقْصِرْ عَنِ الصَّلَاةِ، فَإِنَّ حِينَئِذٍ تُسْجَرُ جَهَنَّمُ، فَإِذَا أَقْبَلَ الْفَيْءُ فَصَلِّ، فَإِنَّ الصَّلَاةَ مَشْهُودَةٌ مَحْضُورَةٌ حَتَّى تُصَلِّيَ الْعَصْرَ، ثُمَّ أَقْصِرْ عَنِ الصَّلَاةِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ، فَإِنَّهَا تَغْرُبُ بَيْنَ قَرْنَيْ شَيْطَانٍ، وَحِينَئِذٍ يَسْجُدُ لَهَا الْكُفَّارُ۔(مسلم :832)رمضان سے ایک دو دن پہلے روزہ رکھنے میں مُخالفت :شعبان کے آخر میں رمضان المبارک سے ایک دو دن پہلے روزہ رکھنے سے منع کیا گیا ہے اور اس کی ممانعت کی وجہ بھی کفار کے ساتھ مشابہت ہے ، کیونکہ وہ بھی اپنے مقررہ روزوں سے زیادہ پہلےہی سے روزہ رکھنا شروع کردیتے تھے ۔لاَ يَتَقَدَّمَنَّ أَحَدُكُمْ رَمَضَانَ بِصَوْمِ يَوْمٍ أَوْ يَوْمَيْنِ،