لباس کے اسلامی آداب و مسائل |
|
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭کپڑوں سے متعلّق مسنون دعائیں ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭کپڑا پہننے کی دعاء : (1)………نبی کریمﷺکا ارشاد ہے : جس شخص نے یہ کھانا کھایا پھر کہا: «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي كَسَانِي هَذَا الثَّوْبَ وَرَزَقَنِيهِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِنِّي، وَلَا قُوَّةٍ» تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے یہ کھانا مجھے کھلایا اور مجھے عطا کیا بغیر میری کسی قوت و طاقت کے تو اس کے اگلے پچھلے سارے گناہ (صغیرہ) معاف کر دیے جاتے ہیں ۔اور فرمایا کہ جس شخص نے کپڑا پہننے کے بعد کہا کہ تمام تعریف اللہ کے لیے ہے جس نے مجھے یہ کپڑا پہنایا اور یہ مجھے عطا کیا۔ میری کسی طاقت و قوت کے بغیر تو اس کے اگلے پچھلے گناہ (صغیرہ) معاف کر دئیے جاتے ہیں۔(ابوداؤد:4020)نیا کپڑا پہننے کی دعاء : (1)………حضرت ابو سعیدخدری فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب کوئی نیا کپڑا زیب تن فرماتے تو اس کا نام لیتے یا تو قمیص یا عمامہ، پھر فرماتے : «اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ كَسَوْتَنِيهِ أَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِهِ وَخَيْرِ مَا صُنِعَ لَهُ،وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهِ، وَشَرِّ مَا صُنِعَ لَهُ» اے اللہ آپ کی تعریف ہے آپ نے ہی مجھے یہ کپڑا پہنایا ہے آپ سے ہی اس کی خیر کا سائل ہوں اور جس مقصد کے لیے یہ کپڑا بنایا گیا ہے اس کی بھی خیر کا سائل ہوں اور اس کے شر سے اور جس کے لیے یہ بنایا گیا ہے اس کے شر سے آپ کی پناہ مانگتا ہوں ۔عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا اسْتَجَدَّ ثَوْبًا سَمَّاهُ بِاسْمِهِ إِمَّا قَمِيصًا، أَوْ عِمَامَةً ثُمَّ يَقُولُ: « اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ كَسَوْتَنِيهِ أَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِهِ وَخَيْرِ مَا صُنِعَ لَهُ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهِ، وَشَرِّ مَا صُنِعَ لَهُ »۔(ابوداؤد:4020) (2)………حضرت علی کرّم اللہ وجہہ ایک کپڑا تین دراہم میں خریدا ، پھر جب اُسے پہنا تو یہ دعاء پڑھی :