بھی آئے ہیں: ’’ویہلک اﷲ الملل کلہا الاالاسلام ویہلک المسیح الدجال (سنن ابی دائود ج۲ ص۱۳۵ باب خروج الدجال، مسند احمد ج۲ ص۴۰۶)‘‘ {اﷲ تعالیٰ اس (حضرت عیسیٰ علیہ السلام) کے زمانہ میں دین اسلام کے علاوہ دوسرے تمام مذاہب کو ختم کردیں گے اور حضرت عیسیٰ دجال کو بھی ہلاک کردیں گے۔ }
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا حج اور عمرہ
۹…حدیث ابو ہریرہؓ:
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ: آنحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’والذی نفسی بیدہ! لیہلّٰن ابن مریم بفج الروحاء حاجا او معتمرا او لیثنینہما۱؎ (صحیح مسلم ج۱ ص۴۰۸ باب جواز تقصیر المعتمر، مسند احمد ج۲ ص۵۴۰)‘‘ {قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے! ابن مریم فج الروحا کے مقام سے احرام باندھیں گے حج کا یا عمر ہ کا یا دونوں کا۔}
’’فج الروحائ‘‘ مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ کو جاتے ہوئے بدر کے راستے میں ایک مقام آتا ہے۔
حضرت عیسیٰ علیہ السلام خروج یاجوج وماجوج کے بعد حج فرمائیں گے
۱۰…حدیث ابو سعید خدریؓ:
حضرت ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے کہ: رسول اﷲﷺ نے فرمایا: ’’لیحجن البیت ولیعتمرن بعد خرو ج یاجوج وماجوج (مسند احمد ج۲۴ص۹۲، حدیث ۲۳۷)‘‘ {حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) بیت اﷲ کا حج بھی کریں گے اور عمرہ بھی، یاجوج ماجوج کے بعد۔}
دس علامات قیامت بشمول نزول مسیح علیہ السلام
۱۱…حدیث حذیفہ بن اسیدؓ:
حضرت حذیفہ بن اسید غفاری ؓ بیان کرتے ہیں کہ ہم لوگ رسول اﷲ کے بالاخانہ کے سایہ میں بیٹھے ہوئے تھے اور قیامت کا ذکر کررہے تھے۔ آنحضرتﷺ نے اوپر سے جھانک کر دیکھا تو ہماری آوازیں اونچی ہونے پر آپﷺ نے پوچھا کیا گفتگو کررہے ہو؟ ہم نے عرض کیا کہ حضور! قیامت کا ذکر کررہے ہیں۔ تو آپﷺ نے ارشاد فرمایا: