مرزاقادیانی کے دعاوی اور ان کا سنگ بنیاد
اصل قصہ یہ ہے کہ احادیث صحیحہ سے درج ذیل امور ثابت ہوتے ہیں اور یہ علماء اسلام کے نزدیک مسلم ہیں:
الف… قیامت کے قریب مسیح کا نزول ہوگاا وران کی آمدسے نصاریٰ کے باطل عقیدے مٹ جائیںگے۔
ب… قرب قیامت میں امام
ج… امتوں میں کچھ ایسے برگزیدہ بندے ہوتے ہیں جو انبیاء علیہم السلام کے کامل متبع ہونے کی وجہ سے الہامات خداوندی سے مشرف ہوتے رہتے ہیں۔ ایسے لوگ ملہم یامحدث کہلاتے ہیں۔
د… اس امت میں اﷲ تعالیٰ ہر صدی میں ایک مجدد بھیجتا رہے گا جوامت کے لئے تجدید دین کافریضہ سرانجام دے گا۔
اب مرزاقادیانی یہ کہتے ہیں کہ:
الف… ’’جس مسیح کی آمد کی پیشگوئی احادیث میں موجود ہے،وہ میں ہوں۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۱۹۰، خزائن ج۳ص۱۹۲)
ب… ’’جس مہدی کے ظہور کی خبر دی گئی ہے۔ وہ مسیح موعود سے الگ کسی شخصیت کا نام نہیں ہے، بلکہ مسیح موعود ہی مہدی ہے۔لہٰذا مہدی بھی میں ہی ہوں۔‘‘
(خطبہ الہامیہ ص۱۸،خزائن ج۱۶ ص۵۱)
ج… ’’میں الہامات خداوندی سے مشرف ہوتا ہوں۔ لہٰذا میں ’’ملھم ‘‘اور’’محدث‘‘ بھی ہوں۔‘‘ (حمامۃ البشریٰ ص۷۹،خزائن ج۷ص۲۹۷)
د… ’’میں چودھویں صدی کا مجدد بن کرآیاہوں اورمیرے کارنامے تجدیدی حیثیت رکھتے ہیں۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۱۵۴،خزائن ج۳ص۱۷۹)
مرزا قادیانی کے ان دعاوی کے بارے میں ہماری دوٹوک اورحتمی رائے ہے کہ یہ سراسر بے بنیاد اورغلط ہیں۔ ہم یہ بھی تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں کہ مرزاقادیانی نے کسی غلط فہمی کی بناء پر یہ دعوے کئے تھے۔ بلکہ جیسا کہ آئندہ اوراق میں ہم وضاحت پیش کریں گے۔ انہوں نے دیدہ دانستہ کتاب وسنت کو پس پشت ڈال کر اسلام کے مقابلے میں ایک تحریک اٹھانے کی