عظیم الشان کہیں گے اور سب سے اوّل درجہ کو بہت ہی عظیم الشان کہیں گے مرزا قادیانی نے اس نشان کے لئے یہی لفظ لکھا ہے۔‘‘ (دیکھو فیصلہ آسمانی حصہ دوم ص۸)
قادیانی مولوی نے مرزا قادیانی کا اپنی چھ پیشین گوئیوں کو عظیم الشان نشان کہنا ثابت کیا ہے۔ مگر یہ ثابت نہ کرسکے کہ مرزا قادیانی نے نکاح والی پیشین گوئی کے سوا اور کسی پیشن گوئی کو بھی بہت سی عظیم الشان نشان کہا ہے؟
پھر علامہ ممدوح پر دھوکہ دینے کا الزام لگانا جھوٹ نہیں ہے تو کیا ہے؟ یہ ہے قادیانی مولوی کے سیاہ جھوٹ میں ایک دوسرا سیاہ جھوٹ۔
قادیانی مولوی کی تحقیق کی رو سے مرزا قادیانی کا جھوٹ
قادیانی مولوی اپنے رسالہ ص۳۳ میں لکھتے ہیں۔ ’’ابو احمد صاحب کا یہ لکھنا کہ اولاد کا کفو باپ کے لحاظ سے ہوتا ہے۔ نکاح ہونے پر مرزا قادیانی کا لڑکا غیر کفومیں گیا اور محمدی بیگم کی لڑکی غیر کفو میں آئی بالکل جھوٹ اور افتراء ہے۔‘‘ ہرگز اسلامی تحقیق یہ نہیں ہے۔ ماں باپ کے لحاظ سے بھی ہے مگر صرف یہی نہیں ہے۔
پھر فتاوے اور درمختار اور ہدایہ سے یہ دکھلاتے ہیں کہ عجم میں اسلام، دین، مال، حرفے، پیشے وغیرہ میں بھی کفو کا اعتبار کیا جاتا ہے۔
میں کہتا ہوں کہ باپ کے لحاظ سے کفو کا ہونا مان کر علامہ ممدوح پر کذب وافتراء کا الزام لگانا صریح فریب دہی ہے۔ یا سمجھ کی کوتاہی اور کفو میں حریۃ اسلام وغیرہ کے معتبر ہونے کو پیش کرنا مرزا قادیانی کو جھوٹا ثابت کرنا ہے۔ اس لئے کہ مرزا قادیانی کہتا ہے۔ لوٹانے کا مطلب یہ ہے کہ: ’’وہ لڑکی غیر کفو میں چلی گئی ہے۔ یعنی اس کا نکاح غیر کفو میں ہوا ہے۔ اب لوٹ کر کفو میں آئے گی۔ یعنی میرے نکاح میں۔ میں اس کا کفو ہوں۔ ‘‘
اب قادیانی مولوی بتلائیں اسلامی تحقیق کی رو سے سلطان محمد اس لڑکی کا کفو ہے یا نہیں۔ اگر ہے اور ضرور ہے تو مرزاقادیانی اس قول میں جھوٹے ہوئے یا نہیں؟ کہ اس کا نکاح غیر کفو میں ہو رہے۔ الحمد ﷲ! کہ قادیانی مولوی کی تحقیق کی رو سے بھی مرزا قادیانی جھوٹے ثابت ہوئے۔ وہو المطلوب!
قادیانی مولوی کی ناکامی
قادیانی مولوی نے پیشین گوئیوں اور الہام ووحی کے بارے میں پانچ منہاج نبوت قائم کئے ہیں۔ ان کے ثبوت میں جس کیدودجل سے کام لیا ہے اور جس طرح کی روایتوں سے