ہوتے ہیں۔ کیونکہ جس الہام کو ملہم نہ سمجھ سکے یہ الہام لغو اور بے ہودہ ہے اور تکلیف مالایطاق ہے اور خدا تعالیٰ کا الہام اس سے منزہ ہے۔ فتدبروا۔
مرزا بقول خود نبی نہیں ہے
تصویر کا پہلا رخ
۱… ’’مدعی نبوت مسیلمہ کذاب کا بھائی کافر خبیث ہے۔‘‘
(انجام آتھم ص۲۸، خزائن ج۱۱ ص۲۸)
۲… ’’ہم مدعی نبوت پر لعنت بھیجتے ہیں …وحی نبوت نہیں بلکہ وحی ولایت کے ہم قائل ہیں۔‘‘ (مجموعہ اشتہارات ج۲ ص۲۹۷)
۳… ’’میں نبوت کا مدعی نہیں بلکہ ایسے مدعی کو دائرہ اسلام سے خارج سمجھتا ہوں۔‘‘
(فیصلہ آسمانی ص۳، خزائن ج۴ ص۳۱۳)
۴… ’’چونکہ ہمارے سید ورسولﷺ خاتم الانبیاء ہیں اور بعد آنحضرتﷺ کوئی نبی نہیں آسکتا۔ اس لئے اس شریعت میں نبی کے قائم مقام محدث رکھے گئے ہیں۔‘‘
(شہادت القرآن ص۲۸، خزائن ج۶ ص۳۲۴)
۵… ’’قرآن شریف کی رو سے ثابت ہوا کہ اس امت مرحومہ میں سلسلہ خلافت دائمی کا اسی طور پر اور اسی مانند قائم کیا گیا ہے جو حضرت موسیٰ کی شریعت میں قائم تھا۔ صرف اس قدر لفظی فرق رہا کہ اس وقت تائید دین عیسوی کے لئے نبی آتے تھے اور اب محدث آتے ہیں۔‘‘
(ملخصاً بلفظہ شہادت القرآن ص۶۱، خزائن ج۶ ص۳۵۶)
مرزا کا دعویٰ نبوت
تصویر کا دوسرا رخ
۱… ’’پس میں جب کہ اس مدت تک ڈیڑھ سو پیش گوئی کے قریب خدا کی طرف سے پاکر بچشم خود دیکھ چکا ہوں کہ صاف طور پر پوری ہوگئیں تو میں اپنی نسبت نبی یا رسول کے نام سے کیونکر انکار کرسکتا ہوں اور جبکہ خود خدائے تعالیٰ نے یہ نام میرے رکھے ہیں تو میں کیونکر رد کردوں۔‘‘
(ایک غلطی کا ازالہ ص۶، خز ائن ج۱۸ ص۲۱۰)
۲… ’’یعنی محمد مصطفیﷺ اس واسطہ کو ملحوظ رکھ کر اور اس میں ہوکر اور اس کے نام محمد اور احمد