’’قرآن مجید میں (مسیح کے) جو معجزات ہیں وہ سب کے سب مسمریزم ہیں۔‘‘
(ص۷۵۰، ازالہ اوہام، خزائن ج۳ ص۵۰۴)
’’امام مہدی کا آنا کوئی یقینی امر نہیں ہے۔ ‘‘ (ازالہ ص۴۵۷، خزائن ج۳ ص۳۴۴)
’’دجال پادری لوگ ہیں۔‘‘ (ازالہ ص۴۹۵،۵۸۴، خزائن ج۳ ص۴۷۰)
’’دجال کا گدھا ریل گاڑی ہے۔‘‘ (ازالہ ص۶۸۵، خزائن ج۳ ص۴۷۰)
’’یاجوج ماجوج کوئی نہیں انگریز ہیں اور روس مراد ہیں۔‘‘
(ازالہ ص۵۰۲،۵۰۸، خزائن ج۳ ص۳۶۹،۳۷۳)
’’آفتاب مغرب سے نہیں نکلے گا اور دابتہ الارض علماء ہوں گے۔‘‘
(ازالہ ص۵۱۸، ص۵۱۰، خزائن ج۳ ص۳۷۳، ۳۷۸)
’’اور کتاب توضیح المرام (مخلصا) میں (ص۳۳، خزائن ج۳ ص۶۷) پر لکھا ہے کہ فرشتے نفوس فلکیہ وارواح کواکب کا نام ہے۔
’’اور انبیاء علیہم السلام کی وحی میں بھی در اصل دخل شیطان ہوتا ہے۔ ‘‘
(ازالہ ص۶۲۸، خزائن ج۳ ص۴۳۹)
’’ایک طرح کا تناسخ صحیح۔‘‘ (ست بچن ص۸۴، خزائن ج۱۰ ص۲۰۸)
’’اور جبرائیل علیہ السلام نہ زمین پر آئے اور نہ آتے ہیں۔ ‘‘
(توضیح المرام ص۳۰، خزائن ج۳ ص۶۶)
ناظرین یاد رکھیں کہ یہ ہیں مختصر عقائد قادیانی جن کے سبب سے تمام علمائے دین شرح متین نے ان پر فتویٰ کفروحکم مرتد لگایا ہے اور ان کے ساتھ موانست ومناکحت ومشاربت منع کردیا ہے اور وہ فتاویٰ آخر میں درج کئے گئے ہیں۔
واہی تباہی مرزا قادیانی کے خیالوں کی فہرست وتردید مع طریقۂ مناظرہ
مرزا قادیانی اپنی کتاب (حقیقت الوحی ص۲۱۱، خزائن ج۲۲ ص۲۲۰) میں تحریر کرتے ہیں کہ: ’’خدا تعالیٰ کی قسم کھا کرکہتا ہوں کہ میں ان الہامات پر اسی طرح ایمان لاتا ہوں۔ جیسا کہ قرآن شریف پر اور خدا کی دوسری کتابوں پر اور جس طرح میں قرآن شریف کو یقینی اور قطعی طور پر خدا کا کلام جانتا ہوں اسی طرح کلام کو بھی جو میرے پر نازل ہوتا ہے۔‘‘ اور (کتاب اربعین نمبر۴ ص۱۹، خزائن ج۱۷ ص۴۵۴) پر نیزاس طرح اپنا ایمان اپنے الہامات پر ظاہر کرتے ہیں: ’’جبکہ مجھے اپنی وحی پر ایسا ایمان ہے جیسا کہ توریت اور انجیل اور قرآن کریم پر تو کیا ان میں مجھے یہ توقع ہوسکتی