فلم یعذبکم بذنوبکم‘‘ {یہودونصاریٰ نے کہا ہم خدا کے بیٹے اور پیارے ہیں فرما دیجئے خدا کیوں تمہیں تمہارے گناہوں کی وجہ سے عذاب دیتا ہے۔}
کہاں خدا نے فرمایا ہے کہ اگر تم ہمارے پیارے ہو تو کیوں عذاب دیتا ہے بلکہ مطلق جوا بدیتا ہے اور ان کے دونوں دعوئوں بیٹے ہونے اور دوست ہونے کا رد کرتا ہے۔ کہ اگر تم ہمارے بیٹے ہو یا پیارے تو پھر تمہیں کیوں عذاب دیتا ہے۔
یہ ہے مرزا قادیانی کی دیانت اور قرآن دانی۔ سچ ہے ’’استحوذ علیہم الشیطٰن‘‘ اتنا بڑا مدعی نبوت ہوکر اور اس قدر غلط بیانی۔
عقیدہ کفریہ نمبر۸اﷲ تعالیٰ کو خاطی بتانا
(حقیقت الوحی ص۱۰۳، خزائن ج۲۲ ص۱۰۷) ’’مرزا قادیانی پر وحی آتی ہے۔ انی مع الرسول اجیب اخطی واصیب۔ یعنی خدا کہتا ہے کہ میں رسول (مرزا قادیانی) کے ساتھ ہوں اور جواب دیتا ہوں اور اس جواب میں کبھی خطا کرتا ہوں کبھی صواب۔‘‘
سبب نزول این وحی
مرزا قادیانی اکثر پیشین گوئی کرتے تھے معترضین کے اعتراضات کے جوابات دیتے تھے اور دونوں میں غلطیاں کرتے تھے۔ جو بات کہتے تھے صحیح نہیں ہوتی تھی، پیشین گوئیاں جھوٹی نکلتی تھیں۔ لوگ اعتراض کرتے تھے کہ آپ کیسے مدعی نبوت ہیں۔ کہ کوئی بات صحیح نہیں ہوتی تو ان کو جواب دینے کے لئے یہ وحی بنالی کہ یارو میں کیا کروں یہ تو خدا ہی ہے جو خطا کرتا ہے، میری خطا نہیں۔ اپنے آپ کو بچانے کے لئے وحی بنائی گئی ورنہ اﷲ تعالیٰ خطا ونسیان ہر عیب سے پاک ومنزہ ہے۔
مرزا قادیانی نے اور بھی چند جگہ ایسا کیا ہے کہ لوگوں نے جب اعتراض کیا تو فوراً کہہ دیا کہ ایسا تو ہوچکا ہے۔ دیکھو نبی نے غلطی کی ، فلاں نبی کی پیشین گوئی غلط ہوگئی۔ غرضیکہ اپنے لئے اور انبیاء کرام پر ناجائز حملے کرکے اپنے ایمان کو خرا ب کیا۔
کفر نمبر۹،۱۰،۱۱
توہین انبیاء وانکار معجزات قرآنی وتفضیل علی الانبیاء
(ازالہ اوہام ص۵، خزائن ج۳ ص۱۰۵) ’’مشابہت کے لئے مسیح کی پہلی زندگی کے معجزات جو طلب کئے جاتے ہیں اس بارے میں ابھی بیان کرچکا ہوں کہ احیاء جسمانی کچھ چیز نہیں۔ (یعنی