نمبر۷… حضرت عیسیٰ علیہ السلام دجال کے محاصرہ سے بیت المقدس کو آزاد کریں گے، اور مرزا قادیانی میں یہ صفت کہاں؟
نمبر۸… حضرت عیسیٰ علیہ السلام مدینہ منورہ میں آپﷺ کے روضہ میں مدفون ہوں گے اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی چوتھی قبر ہوگی۔ اور حج بھی کریں گے۔ مرزا قادیانی کو یہ مرتبہ کہاں ملا مرزا قادیانی تو لاہور میں ناگہانی موت سے فوت ہوئے اور قادیان میں مدفون ہوئے۔
نمبر۹… حضرت عیسیٰ علیہ السلام دجال کو مقام لد پر قتل کرکے نیزوں پر چڑھا کر لوگوں کو دکھائیں گے۔ لیکن مرزا قادیانی قلم کا گھوڑا ہی چلاتے رہے۔
نمبر۱۰… حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے زمانہ میں یاجوج وماجوج ہوں گے اور اسلام وعدل سے زمین پر ہوجائے گی اور مال بہت ہوگا یہاں تک کہ کوئی بشر صدقہ دیا ہوا کسی سے قبول نہ کرے گا۔ اور مرزا قادیانی کے زمانہ میں زنا، چوری وخون ریزی اور فرقہ بندی وبے انصافی وقطع رحمی کا نہایت درجہ کا زورشور تھا۔ یہاں تک کہ مرزا قادیانی نے اپنے منکرین مسلمین غیر قادیانیوں کو کافر ودجال کہہ کر یہ فتویٰ شائع کردیا کہ ان کے پیچھے نماز قادیانی کی ہرگز جائز نہیں اور نہ ہی ان کے رشتہ داری کرنا درست ہے۔ (دیکھو فتویٰ احمدیہ)
نشانات امام مہدی علیہ السلام
نمبر۱… اسم شریف محمد بن عبداللہ فاطمۃ النسب ذات ہاشمی علوی اہل عرب مکی، مرزا قادیانی کا نام غلام احمد بن غلام مرتضیٰ ذات مغل پنجابی قادیانی۔
نمبر۲… حضرت امام مہدی مکہ میں ظہور فرمائیں گے رکن میں بیعت لیں گے، اور ان کے پاس یہ کہاں ہیں؟ نہ اسکو علم حضوری اور نہ ہی اس نے مکہ کو دیکھا اور نہ ہی اس نے رکن دیکھا جو حاجیان کو ان کی زیارت نصیب ہوا کرتی ہے۔
نمبر۳… حضرت امام مہدی کا ظہور تین سو تیرہ ابدالوں کے ساتھ ہوگا۔ جو رات کو عابد دنوں کو شیر، اور لوگ ان کو بیعت لینے کے لئے مجبور کریں گے وہ انکار فرمائیں گے۔ مرزا قادیانی کے افعال واقوال اس کے برعکس تھے اور مرزا قادیانی کے ہمراہیوں کی عابدی اور شیری ہر ایک فرد بشر کو روشن ہے۔
نمبر۴… حضرت امام مہدی کی لڑائی سفیانی وروم والے کے ساتھ ہوگی اور ان کے زمانہ میں پانی پر سیاہ جھنڈے اتریں گے اور انکے زمانہ میں عدل وانصاف نہایت درجہ کا ہوگا، اور مرزا قادیانی