دیا کہ وہ آئے گا۔ عبارت بالا میں مرزا صاف صاف مانتا ہے کہ مسیح موعود کا اقرار ایمانیات میں داخل نہیں کوئی شخص میرے انکار کی وجہ سے کافر نہیں ہوتا۔ لیکن اس کے خلاف اقوال بھی ملاحظہ فرمائیں اور بتائیں کون سے اقوال جھوٹے ہیں اور کون سے سچے؟
میرا منکر جہنمی کافر غیر ناجی ہے
تصویر کا دوسرا رخ
الف… ’’ہر ایک شخص جس کو میری دعوت پہنچی ہے اور اس نے مجھے قبول نہیں کیا وہ مسلمان نہیں ہے۔‘‘ (مکتوب مرزا بنام ڈاکٹر عبدالحکیم مندرجہ الذکر الحکیم ص۴، ص۲۳، مصدقہ در حقیقت الوحی ص۱۶۳، خزائن ج۲۲ ص۱۶۷)
ب… ’’(اے مرزا!) جو شخص تیری پیروی نہ کرے گا اور بیعت میں داخل نہ ہوگا وہ خدا رسول کی نافرمانی کرنے والا اور جہنمی ہے۔‘‘ (مجموعہ اشتہارات ج۳ ص۲۷۵)
ج… ’’جو مجھے نہیں مانتا وہ خدا رسول کو بھی نہیں مانتا۔ کیونکہ میری نسبت خدا ورسول کی پیش گوئی موجود ہے۔‘‘ (حقیقت الوحی ص۱۶۳، خزائن ج۲۲ ص۱۶۸)
د… ’’اب دیکھو خدا نے میری وحی اور میری تعلیم اور میری بیعت کو نوح کی کشتی قرار دیا اور تمام انسانوں کے لئے اس کو مدار نجات ٹھہرایا۔‘‘ (اربعین نمبر۴ ص۶ حاشیہ، خزائن ج۱۷ ص۴۳۵)
دروغ گو را حافظہ نیست
مسیح ابن مریم دوبارہ نازل ہوگا
تصویر کا پہلا رخ
’’ہو الذی ارسل رسولہ بالہدیٰ‘‘ یہ آیت جسمانی اور سیاست ملکی کے طور پر حضرت مسیح کے حق میں پیش گوئی ہے اور جس غلبہ کاملہ دین اسلام کا وعدہ دیا گیا ہے۔ وہ مسیح کے ذریعہ ظہور میں آئے گا۔ مسیح دوبارہ اس دنیا میں تشریف لائیں گے۔ ان کے ہاتھ سے اسلام جمیع آفاق میں پھیل جائے گا۔‘‘ (ملخص براہین احمدیہ ص۴۹۸،۴۹۹، خزائن ج۱ ص۵۹۳)
اس کے خلاف تصویر کا دوسرا رخ
۱… ’’قرآن شریف قطعی طور پر اپنی آیات بینات میں مسیح کے فوت ہوجانے کا قائل ہے۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۱۴۲، خزائن ج۳ ص۱۷۲)