ہوا۔ قادیانی، لاہوری،حقیقت پسند، کیا یہ پارٹی بازی محبت اور الفت کا نتیجہ ہے؟
(۱۰)
حضرت عیسیٰ مسیح کا انجام کیاہوگا؟
ازدواجی زندگی بسر کریںگے۔ان کی اولاد ہو گی۔اس کے بعد طبعی وفات پائیں گے۔ حضورﷺ کے ساتھ دفن ہوںگے اورقیامت کے دن آنحضورﷺ اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام ،حضرت ابوبکرصدیقؓ اورحضرت عمرؓ کے درمیان اٹھیںگے۔
مرزاقادیانی کی موت شہر لاہور میں ہوئی۔ بذریعہ گاڑی انہیں بٹالہ لے جایا گیا۔وہاں سے انہیں قادیان لے جاکر بہشتی مقبرہ میں دفن کیاگیا
مرزا قادیانی کی طرف سے علامات مسیح کی عجیب وغریب تشریحات
جو شخص قرآنی آیات کی من مانی تفسیر کرسکتا ہے۔اگر وہ احادیث کی تشریح میں لغت قواعد اورسب سے بڑھ کر دیانت کا خون کرتا ہے ۔ توقطعاً کوئی تعجب کی بات نہیں ہے۔ تاہم مشتے نمونہ از خروار ہم قارئین کے پیش کئے دیتے ہیں:
۱… ’’یفیض المال حتیٰ لا یقبلہ احد (حدیث)‘‘مرزا قادیانی اس کی تشریح یوں کرتے ہیں:’’ابن مریم بہت سا خزانہ قران کریم کا لوگوں میں تقسیم کرے گا۔ یہاں تک کہ لوگ قبول کرتے کرتے تھک جائیں گے اور’’لایقبلہ احد‘‘کے مصداق بن جائیں گے اور ہر ایک طبیعت اپنے اپنے ظرف کے مطابق پر ہوجائے گی۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۶۸۱،خزائن ج۳ص۴۶۷)
سبحان اﷲ! مرزاقادیانی نے یہ نکتہ خوب کھولا ہے کہ مسیح موعود کی آمد پر طبیعتیں قرآنی علوم ومعارف سے اکتانے لگیں گی۔سیدالانبیاء ﷺ خود تو ’’رب زدنی علما‘‘کی دعا فرماتے رہے اورارشاد فرماتے رہے کہ علم کابھوکا کبھی سیر نہیںہوتا۔ لیکن مرزاقادیانی امت کو شکم سیر سمجھ کر علم کا دروازہ بند کرنا چاہتے ہیں اورعجیب تربات ہے کہ ادھر سائنسی فنون کا چرچا ہورہا ہے۔ علوم جدیدہ کے علم بردار حشر بداماںآئے دن ابھر رہے ہیں۔ مرزا قادیانی خود بھی علامات بیان کرتے ہوئے سائنسی ترقی کوتسلیم کرتے ہیں۔ لیکن دوسری طرف وہ قرآنی علوم کو سربمہر کردیناچاہتے ہیں تاکہ پوری امت:
یہ ناداں گر گئے سجدے میں جب وقت قیام آیا
کی تصویر بن جائے۔