ہاتھ دو فرشتوں پر رکھے ہوئے۔ سر نیچے کریں گے تو قطرے ٹپکتے ہوئے معلوم ہوں گے۔ اوپر اٹھائیں گے تو موتی جیسی چیز گرتی ہوئی نظر آئے گی۔ وہ اس (دجال) کو تلاش کریں گے اور لد کے دروازے تک پہنچ کر اسے مل جائیں گے تو اسے قتل کردیں گے۔}
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا مقام نزول
۷…حدیث اوس بن اوسؓ
حضرت اوس بن اوس ثقفیؓ سے روایت ہے کہ: نبی اکرمﷺ نے فرمایا: ’’ینزل عیسیٰ بن مریم عند المنارۃ البیضاء شرقی دمشق(جامع صغیر ج۲ ص۲۰۶، بحوالہ طبرانی حرف الیائ)‘‘ {حضرت عیسیٰ ابن مریم (علیہما السلام) دمشق سے مشرقی جانب سفید منارہ کے پاس اتریں گے۔}
حضرت مسیح بن مریم علیہ السلام نازل ہوکر کیا کیا فرائض سرانجام دیں گے؟ اس کا جواب سنئے!
نزول کے بعد حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے فرائض
۸…حدیث ابو ہریرہؓ
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ: رسول اﷲؓ نے ارشاد فرمایا: ’’والذی نفسی بیدہ لیوشکن ان ینزل فیکم ابن مریم حکماً مقسطا فیکسر الصلیب ویقتل الخنزیر ویضع الجزیۃ ویفیض المال (صحیح بخاری ج۱ ص۴۹۰ باب نزول عیسیٰ علیہ السلام، صحیح مسلم ج۱ ص۸۷، باب ماجآء فی نزول عیسیٰ علیہ اسلام، ترمذی ج۲ ص۷، مسند احمد ج۲ ص۵۳۸، سنن ابن ماجہ ص۲۹۹، باب فتنۃ الدجال وخروج عیسیٰ ؑ)‘‘ {قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضے میں میری جان ہے! ضرور ہی قریب ہے کہ ابن مریم ایک عادل حکمران کی حیثیت سے تم میں نازل ہوں گے۔ پھر وہ صلیب کو توڑ دیں گے خنزیر کو مار ڈالیں گے جزیہ ختم کردیں گے۔ مال عام ہو جائے گا کہ اسے قبول کرنے والا نہ ہوگا۔}
صحاح ستہ میں یہ روایت تھوڑے تھوڑے لفظی تفاوت کے ساتھ آئی ہے۔ مثلاً کہیں حکما مقسطا کہیں اماماً عادلاً کہیں لیوشکن ان ینزل، کہیں لینزلن، کہیں محدثین حضرات نے باب کی مناسبت سے الفاظ کم نقل کئے ہیں اور کہیں زیادہ۔ ایک روایت میں یہ الفاظ