مرزائی بتائیں!
۱… کہ مرزا غلام احمد قادیانی سے پہلے ۱۳ صدی تک کیوں نہیں بولا؟
۲… اگر بولتا رہا ہے تو کن کن سے اس عرصہ طویل میں بولا ہے؟
۳… اور انہوں نے مرزا کی طرح دعویٰ نبوت کیوں نہیں کیا؟
۴… اور مرزا غلام احمد نے دعویٰ نبوت کیوں کردیا ہے؟
۵… اور اب خدا تعالیٰ کس سے بولتا ہے؟
۶… وہ دعویٰ نبوت کیوں نہیں کرتا؟
۷… اور کیا خدا تعالیٰ ایسا ہے جس کو مرض بھی لاحق ہوجاتا ہے؟
مرزائیوں کا خدا کیسا ہے؟
۱… ’’انی مع الافواج اتیک بغتۃً انی مع الرسول اجیب واخطئی واصیب (حقیقت الوحی ص۱۰۳، خزائن ج۲۲ ص۱۰۲) میں فوجوں کے ساتھ ہوں تیرے پاس اچانک آئوں گا میں جواب دیتا ہوں اور میں غلطی بھی کرلیتا ہوں اور ٹھیک بھی کرتا ہوں۔ ‘‘
۲… ’’ربنا عاج۔ہمارا رب ہاتھی دانت کا ہے۔‘‘
(براہین احمدیہ ص۵۵۶، خزائن ج۱ ص۶۶۳)
سبحان اللہ! جن کا خدا ہاتھی کا دانت ہو اور غلطی بھی کرلیتا ہو تو ان کی اپنی کیفیت کیا ہوگی؟ فتدبر
مرزا غلام احمد قادیانی کا خدائی دعویٰ
۱… ’’رایتنی فی المنام عین اﷲ وتیقنت اننی ہو(آئینہ کمالات اسلام ص۴۶۴، خزائن ج۵ ص۵۶۴) میں نے خواب میں دیکھا کہ میں خدا ہوں اور یقین کیا کہ وہی ہوں۔‘‘
۲… ’’اور میں نے ایک اپنے کشف میں دیکھا کہ میں خدا ہوں اور یقین کیا کہ میں وہی ہوں۔‘‘ (کتاب البریہ ص۸۵، خزائن ج۱۳ ص۱۰۳)
۳… ’’انت منی بمنزلۃ توحیدی وتفریدی۔ تو مجھ سے ایسا ہے جیسا کہ میری توحید وتفرید۔‘‘ (حقیقت الوحی ص۸۶، خزائن ج۲۲ ص۸۹)