اٹھانے کے وقت میں اس کے ساتھ ہوں گا۔ میں اسے چھڑائوں گا اور اسے عزت دوں گا۔ میں اسے عمر کی درازی سے سیر کروں گا اور اپنی نجات اسے دکھائوں گا۔ (بلفظہ زیور۹۱، آیت۱۵،۱۶)
توضیح
اس پیش گوئی کے مطابق خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح علیہ السلام کو تکلیفوں سے چھڑایا اور عزت کے ساتھ اونچے آسمان پر بٹھایا اور عمر کی درازی سے سیر کیا اور آخر کو نجات ابدی دے گا۔(پیشگوئی)
۴…زبور
میں بہتوں کے بیچ اس کی حمد گائوں گا، کیونکہ وہ مسکین کے داہنے ہاتھ پر کھڑا ہے، تاکہ اس کو ان سے جو اس کی جان پر فتویٰ دیتے ہیں رہائی دیں۔ (بلفظہ زبور۱۰۹، آیت۳۱)
۵… انجیل
اور وہ یہ کہے کہ ان کے دیکھتے ہوئے اوپر اٹھایا گیا اور بدلی نے اسے ان کی نظروں سے چھپا لیا اور اس کے جاتے ہوئے جب وہ آسمان کی طرف تک رہے تھے۔ دیکھو دو مرد سفید پوشاک پہنے ان کے پاس کھڑے تھے اور کہنے لگے اے جلیلی مردو! تم کیوں کھڑے آسمان کی طرف دیکھتے ہو؟ یہی یسوع جو تمہارے پاس سے آسمان پر اٹھایا گیا ہے، اسی طرح جس طرح تم نے اسے آسمان کو جاتے دیکھا پھر آوے گا۔ (بلفظہ رسولوں کے اعمال، باب اوّل آیت ۹،۱۰،۱۱)
۶…انجیل
پس توبہ کرو اور متوجہ ہوکر تمہارے گناہ مٹائے جائیں تاکہ خداوند کریم کے حضور سے تازگی بخش ایام آئیں اور یسوع مسیح کو پھر بھیجے، جس کی منادی تم لوگوں کے درمیان آگے سے ہوئی، ضرور ہے کہ آسمان اسی لئے رہے۔ اسی وقت تک کہ سب چیزیں جن کا ذکر خدا نے اپنے سب پاک نبیوں کی زبانی شروع سے کیا۔ (بلفظہ اعمال باب۳، آیت۱۹، ۲۰،۲۱)
توریت اور انجیل سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا آسمان پر سے
زمین پر اتارنے کا مطابق آیات واحادیث کے ثبوت
۱…توریت
میں نے رات کی رویتوں کے وسیلے دیکھا اور کیا دیکھتا ہوں کہ ایک آدم زاد کی مانند