کے امیر ان سے کہیں گے تشریف لائیے ہمیں نماز پڑھائیں۔ تو آپ فرمائیں گے نہیں! اﷲ تعالیٰ نے اس امت کو یہ اعزاز بخشا ہے کہ تم میں بعض بعض پر امیر ہوں۔} مسند احمد کے الفاظ اس طرح سے ہیں کہ مسلمانوں کے امیر حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے کہیں گے۔ ’’تقدم یا روح اﷲ‘‘ {روح اﷲ! آگے بڑھ کر نماز پڑھائیے۔) آپ فرمائیں گے تمہارا امام ہی تمہیں نماز پڑھائے۔
نزول مسیح علیہ السلام کے وقت
۳…حدیث ابو ہریرہؓ
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ: رسول اﷲﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’کیف انتم اذا نزل ابن مریم فیکم وامامکم منکم (بخاری شریف ج۱ ص۴۹۰، مسلم شریف ج۱ ص۸۷، باب نزول عیسیٰ، مسند احمد ج۲ ص۳۳۶، تفسیر ابن کثیر ج۲ ص۴۰۷)‘‘ {تمہارا کیا حال ہوگا، جب ابن مریم تم میں نازل ہوں گے اور تمہارا امام تم میں سے ہوگا۔}
بات لمبی ہو جائے گی ورنہ تو ہم یہاں نوویؒ کی شرح مسلم اور علامہ ابن حجر کی فتح الباری سے اس کی تشریح نقل کرتے۔
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا حلیہ مبارک
۴…حدیث ابو ہریرہؓ
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اﷲﷺ نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا حلیہ وغیرہ ان الفاظ میں بیان فرمایا: ’’لم یکن بینی وبینہ نبی، وانہ نازل، فاذا رائیتموہ فاعرفوہ، رجل مربوع الی الحمرۃ والبیاض، علیہ ثوبان ممصران کأن رأسہ یقطر وان لم تصبہ بلل (سنن ابی دائود ج۲ ص۱۳۵، مسند احمد ج۲ ص۴۳۷، فتح الباری ج۶، ص۴۹۳، تفسیر ابن کثیر ج۲ ص۴۰۵)‘‘ {میرے اور ان کے درمیان کوئی نبی نہیں گزرا اور وہ یقینا اتر کر آئیں گے۔ جب تم انہیں دیکھو تو انہیں پہچان لینا۔ وہ درمیانے قد کے ہوں گے۔ رنگ سرخی اور سفیدی کا امتزاج ہوگا۔ ان پر دو رنگ دار کپڑے ہوں گے۔ ان کے سر کو اگر چہ تری نہیں لگی ہوگی گویا اس سے قطرے ٹپک رہے ہیں۔ }
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ایک صحابیؓ سے صوری مماثلت
۵…حدیث ابن عمروؓ
حضرت عبد اﷲ بن عمرو ؓؒ: یہ ایک طویل روایت ہے جس میں مذکور ہے کہ: ’’حضرت