ی… ہر حال میں اﷲ سے ڈرتے رہنا چاہئے۔ اگر تم تقویٰ کی راہ سے ہٹ جائو گے تو اﷲ کو تمہاری ضرورت نہیں ہے۔ ’’وکان اﷲ غنیاً حمیدا (آیت:۱۳۱)‘‘ {اور اﷲ تعالیٰ کسی کے حاجت مند نہیں خود اپنی ذات میں محمود ہیں۔}
ک… ’’انہی آیات میں چار مرتبہ اﷲ نے ’’مافی السموت ومافی الارض‘‘ {اﷲ تعالیٰ کی ملک ہیں جو چیزیں کہ آسمانوں میں ہیں اور جو چیزیں کہ زمین میں ہیں۔} کا مالک ہونا بیان کرکے فرمایا: ’’وکفیٰ باﷲ وکیلا (آیت:۱۳۲)‘‘ (اﷲ تعالیٰ کافی کار ساز ہیں۔}
ل… تم نہیں مانوں گے تو وہ یہ بھی کرسکتا ہے کہ تمہیں نیست ونابود کرکے اوروں کو لے آئے: ’’وکان اﷲ علی ذالک قدیرا (آیت: ۱۳۳)‘‘ {اور اﷲ تعالیٰ اس پر پوری قدرت رکھتے ہیں۔}
ہماری بد قسمتی یہ ہے کہ ہم نے ’’آمنت باﷲ وملٰٓئکتہ وکتبہ ورسلہ‘‘ پڑھ تو لیا۔ مگر ہم نے قانون زندگی اﷲ کے قرآن کو نہ بنایا۔ انفرادی زندگی کے مسائل سے لے کر اجتماعی اور بین الملی زندگی تک ہم نے کہیں بھی قرآنی ہدایت کو سامنے نہ رکھا۔ نتیجتاً اﷲ کی بے نیازی اور اس کی قدرت کے کرشمے سامنے ہیں ؎
زبان نے کہہ بھی دیا لا الٰہ تو کیا حاصل؟
۲… گئو سالہ پرستی
۳… انہیں حکم ہوا کہ تم شہر کے دروازے سے ’’سجداً‘‘ داخل ہوجائو، مگر انہوں نے اس کی خلاف ورزی کی۔
۴… ان کے لئے ہفتہ کا روز عبادت کے لئے مختص تھا‘ معاش کمانے کی رکاوٹ تھی، مگر سنگین پابندی کے باوجود انہوں نے اس روز ماہی گیری کا سلسلہ جار ی رکھا۔
۵… ان عملی جرائم نے انہیں کھلم کھلا کفر تک پہنچا دیا۔
۶… ان بدبختوں نے اﷲ کے پیارے نبیوں کو شہید کیا۔
۷… پھر وہ کفر پر علانیہ فخر کرتے تھے اور کہتے تھے: بس جی! ہمارے دلوں میں تو یہ بات نہیں جاتی۔