ب… آگے آیت:۶ میں حکم دیا گیا کہ یتیموں کو بالغ ہوجانے کے بعد ان کے مال حوالے کرو تو گواہ کرلو اور یاد رکھو: ’’وکفیٰ باﷲ حسیبا‘‘ {اﷲ حساب لینے کے لئے کافی ہے۔} اور وہ کل کو تم سے ایک ایک پائی کا حساب لے سکتا ہے۔
ج… اس سے آگے آیت:۱۱ میں میراث کے احکام بیان فرما کر ارشاد فرمایا کہ یہ اﷲ کے مقرر کردہ حصے ہیں: ’’ان اﷲ کان علیماً حکیما‘‘ {وہ مالک بہتر جانتا ہے کہ کس رشتہ دار کو کتنا دینا ہے۔}
د… آگے چلئے! آیت:۱۶ میں زنا کی قباحت کا بیان کرکے حکم دیا کہ مجرم جوڑے کو عبرتناک سزا دو اور اس کے بعد اگر وہ توبہ کرکے نیک کردار بن جائیں تو تم بھی اپنا رویہ بدل لو، کیونکہ: ’’ان اﷲ کان تواباً رحیماً‘‘ {بلاشبہ اﷲ تعالیٰ توبہ قبول کرنے والے
خیال تو یہی ہے کہ قرآن پاک کی بلاغت کا پتہ چل گیا ہوگا۔ تاہم تھوڑا سا اور بھی سن لیجئے آگے چل کر اسی سورہ کی درج ذیل آٹھ آیات پر غور کیجئے:
ہ… آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے، اﷲ کی ملکیت ہے اور اس کے قبضۂ قدرت میں ہے۔ اور وہ کائنات کے ایک ایک ذرہ کا احاطہ کئے ہوئے ہے۔ کیونکہ ’’وکان اﷲ بکل شئی محیطا (آیت:۱۲۶)‘‘ {اور اﷲ تعالیٰ تمام چیزوں کو احاطہ فرمائے ہوئے ہیں۔}
و… کمزوروں اور یتیموں کے متعلق خیر خواہی کا حکم دے کر فرمایا: ’’وما تفعلوا من خیر فان اﷲ کان بہ علیما(آیت: ۱۲۷)‘‘ {اور جو نیک کام کرو گے سو بلاشبہ اﷲ تعالیٰ اس کو خوب جانتے ہیں۔}
ز… ازدواجی زندگی میں نیکی اور خداترسی کا حکم دے کر فرمایا: ’’فان اﷲ کان تعملون خبیرا (آیت:۱۲۸)‘‘ {تو بلاشبہ حق تعالیٰ تمہارے اعمال کی پوری خبر رکھتے ہیں۔}
ح… کئی بیویاں ہونے کی شکل میں امکانی حد تک کوشش کے باوجود عدل میں کمی رہ جائے تو فرمایا: ’’فان اﷲ کان غفوراً رحیما(آیت:۱۲۹)‘‘ {تو بلاشبہ اﷲ تعالیٰ بڑی رحمت والے ہیں۔}
ط… اگر میاں بیوی میں علیحدگی ہوجائے تو گھبرائیں نہیں۔ اﷲ ہر ایک کی ضروریات پوری کرے گا۔ کیونکہ ’’وکان اﷲ واسعاٰ حکیما (آیت:۱۳۰)‘‘ {اﷲ بڑی وسعت والے اور بڑی رحمت والے ہیں۔}