معصوم ہوتے ہیں اگر نبی کی عصمت ثابت ہو پیغمبر کی عصمت محفوظ ہو تو جو دامن میں آگئے وہ بھی بچ گئے۔ پیغمبر کو جب حکم ہوا صدیقؓ سے کہو عمرؓ سے کہو۔ عثمانؓ، طلحہؓ اور زبیرؓ سے کہو کہ وہ میرے ساتھ مل جائیں۔ چنانچہ آپﷺ نے اﷲ کے حکم کے مطابق دعوت دی انہوں نے اس پر لبیک کہا اور دامن نبوت میں آکر پناہ ملی اب چاہے عائشہ رضی اﷲ عنہا ہو ابو بکرؓ ہو عمرؓ ہو عثمانؓ ہو علیؓ ہو کوئی ہو وہ تب بچ سکتے ہیں جب پیغمبر کا دامن نبوت محفوظ ہے اور اس کی عصمت باقی ہے۔ ایسا نہ ہو کہ وار کریں کسی اور جگہ اور تلوار لگے کسی اور جگہ۔
مقام عبرت
گیلے وال (لودھراں کے قریب ایک قصبہ ہے) کا ایک عبرت ناک واقعہ ہے کہ وہاں ایک بوڑھے اور عمر رسیدہ شخص کے دو یا تین بیٹے تھے ان میں ایک لڑکا شادی شدہ تھا وہ کسی مقامی جھگڑے کی بناء پر مشتبہ صورت میں گرفتار ہوگیا۔ لڑکا شریف الطبع اور نیک تھا۔ حکومت نے اس کے اطوار وعادات دیکھ کر کچھ عرصہ قید رکھنے کے بعد رہا کردیا۔ آپ حضرات خود ہی اندازہ فرمائیں۔ اس مظلوم قیدی کو اس دن کتنی خوشی اور کتنی مسرت ہوئی ہوگی جب اسے رہا کردیا گیا ہوگا۔ لڑکے نے رہائی کی خوشی میں سیدھا اپنے گھر کا رخ کیا۔ گائوں ذرا دور تھا راستے میں کافی دیر ہوگئی اور وہ لڑکا اندھیری رات گھر پہنچا گھر گیا تو اس کی بیوی موجود تھی اپنے باپ اور دوسرے بھائی کا پتہ معلوم کیا تو اس کی بیوی نے بتایا کیونکہ آج کھیت کو پانی لگ رہا ہے اس لئے دونوں کنویں پر جاچکے ہیں۔ وہ لڑکا اپنی بیوی کے ساتھ ایک ہی چارپائی پر بیٹھا تھا۔
دونوں میاں بیوی بستر کے ساتھ ٹیک لگا کر بیٹھے تھے۔ کافی عرصہ رات گزر جانے کے باعث بیٹھے بیٹھے دونوں کو نیند آگئی۔ اسی اثناء میں کنویں سے اس کا دوسرا بھائی بھی گھر آپہنچا۔ اب کنویں والوں کو کیا خبر تھی کہ آج گھر کون آیا ہوا ہے؟ اس نے جب اندر جھانکا تو دیکھا کہ اس کے بھائی کی بیوی کے ساتھ کوئی آدمی بیٹھا ہوا ہے۔ بس کیا کہنا۔ وہ تو غیرت کے مارے وہیں سے واپس ہولیا اور سیدھا اپنے بوڑھے باپ کے پاس پہنچا اور کہا۔ ذرا گھر چل کر اس عورت کا حال دیکھ جو تیرے لڑکے کی پاک دامن اور عفت مآب بیوی ہے۔ وہ اب اس وقت کسی مرد کے ساتھ ایک چارپائی پر سورہی ہے۔ اب بوڑھا باپ اور اس کا لڑکا دونوں غیرت وغصے سے بے تاب ہوکر اپنے پھاوڑے سنبھالے گھر آئے۔ بوڑھا باپ تو باہر دروازے پر کھڑا رہا لڑکا اندر گیا اور ا سنے جاتے ہی تیز پھاوڑے کے ساتھ قتل کردیا۔ لڑکا اپنا پھاوڑا وہیں ڈال کر جب باہر اپنے باپ کو اطلاع دینے کے لئے آیا تو باپ نے اندھیرے میں یہ خیال کیا کہ وہی مرد ہے جو میرے لڑکے کی بیوی کے ساتھ لیٹ