رہا تھا۔ اس نے اس کے سر پر اتنے زور سے پھاوڑا مارا کہ وہیں دو ٹکڑے کردیا۔ اب اپنا پھاوڑا سنبھالے اندر اپنے لڑکے کو آواز دی کہ بیٹا آجائو اسے تو میں نے باہر در وازے پر ختم کردیا ہے۔ اب اندر سے کون ہے۔ جو آواز دے۔ بوڑھے کے دل میں خیال آیا کہ روشنی لے کر ذرا دیکھوں تو سہی کہ یہ آدمی کون تھا۔ باپ نے اندر جا کر دیکھا تو اس کا بڑا لڑکا اور اس کی بیوی دونوں دائمی نیند سو رہے ہیں اور دونوں کے سر تن سے جدا جدا پڑے ہیں۔ دیکھتے ہی چیخ نکل گئی ہائے یہ تو میرا ہی گھر لٹ گیا۔ دوڑا ہوا باہر آیا تو دروازے پر دوسرا لڑکا ٹکڑے ٹکڑے ہوچکا تھا۔ میرے غیرت مند بھائیو ایسا نہ ہو کہ تلوار تو اٹھائو صحابہؓ پر اور گھر برباد ہوجائے محمد رسول اﷲﷺ کا۔
یاد رکھئے صحابہ رضوان اﷲ علیہم اجمعین کو دیکھتے وقت دامن نبوت اور عصمت نبوت کو بھی دیکھ لینا۔ ایسا نہ ہو کہ صحابہ رضوان اﷲ علیہم کے دامن پر حملہ کرتے وقت دامن نبوت کو تار تار کردیا جائے۔
حضرات!میں نے آپ کا قیمتی وقت لے کر اعتقادات، عبادات اور عصمت انبیاء کے چند مسائل آپ کے سامنے عرض کئے ہیں۔ امید ہے کہ آپ حضرات اچھی طرح سمجھ چکے ہوں گے۔ اب وقت کافی گزر چکا ہے صبح طلوع ہونے کو ہے میں اپنی بیماری کی حالت میں اتنا کچھ کہہ گیا ہوں۔
آپ دعا فرمائیں کہ اﷲ تعالیٰ مجھے صحت کاملہ عطا فرمائے اور ہمیں دامن نبوت میں چھپائے رکھے۔ آمین!وما علینا الا البلاغ!
ہر کفر کی ظلمت کو بدلنے کے لئے
اطوار ضلالت کو بدلنے کے لئے
آیا ہے تو اے امیر شریعت بے شک
دنیائے مرزائیت کو بدلنے کے لئے
نتیجہ فکر ارسطوئے زمان بقراط دوراںجناب عزت مآب حکیم عبدالمجید صاحب راحی دہلوی
ہے ختم نبوت کا ہر حال واعظ
ہے مانع بدعت اور قاطع روافض
امیر شریعت بخاری خدا یاد
رہے زندہ ختم نبوت کا حافظ
از قلم ابو الحفیظ رحمانی سنی چشتی…غفوری پھلروانی خانہ بدوش