صورت کبھی الیکشن میں حصہ نہیں لے گا۔ میں یہاں تک کہہ دینا چاہتا ہوں کہ اگر مسلم لیگ نے مجلس احرار کے کسی کارکن کو بھی ٹکٹ دیا تو میں پہلا شخص ہوں گا جو اسے ناکام کرنے کے لئے اپنی آخری کوشش کروں گا۔آپ نے فرمایا کہ اگر آقائے نامدارﷺ کا نام درمیان میں نہ ہوتا تو ہم کبھی آ پ سے بات بھی نہ کرتے اور آج اسی کملی والےﷺ کے صدقے تمہارے آستانوں پر جانا پڑتا ہے۔ تمہارے سامنے جھکنا پڑ رہا ہے۔ یاد رکھو کہ محمدﷺ کی ناموس کو بچانے کے لئے ہم تمہارے سامنے جھک جائیں گے۔ ایک ایک مسلمان تمہارے آستانوں پر جھک جائے گا گڑگڑائے گا تاکہ ہر طریقہ استعمال کرکے تمہاری مدد حاصل کرے گا۔ میں تم سے درخواست کرتا ہوں کہ بدگمانی کرنے سے باز آجائو۔ تمہیں اور تمہاری بڑائی کو یہ فعل زیب نہیں دیتا ہم پر یقین کرو کہ ہم تمہارے مقابلے میں نہیں آئیںگے تم کو ہم ایسے مخلص رفیق نہیں مل سکیں گے۔
رباعی
ہزاروں آفتیں سنگ مزاحم بن کے آتی ہیں
مگر مردان حق آگاہ کچھ پرواہ نہیں کرتے
وہ تو یوں دہانوں پر بھی سچی بات کہتے ہیں
کبھی بھولے سے بھی انجام کو دیکھا نہیں کرتے
شان بخاری
قربانی وایثار کی تفسیر بخاری
ایمان کے گلزار کی ہے باد بہاری
یہ ایک حریفوں کے ہزاروں پہ ہے بھاری
واﷲ زبان اس کی ہے شمشیر دودہاری
گفتار کی گرمی سے خیالات بدل دے
چاہے تو غلامی کی روایات بدل دے
اے قافلہ ملت بیضاء کے عناں گیر
جذبوں میں مچلتی ہے تیرے جرأت شبیر
ہیں کوثر تسنیم کی موجیں تیری تقریر
لہجہ میں تڑپتی ہے تیرے برش شمشیر