کرلینا چاہئے؟ مجھے بتایا جائے کہ میری حکومت دشمن کی ریشہ دوانیوں اور کارستانیوں سے بے خبر کیوں ہے؟ اگر وہ مرزائی فرقہ کی ہر حرکت کو جانتی ہے اور اس کی نگاہ میں ہے تو مجھے بتایا جائے کہ ربوہ (چناب نگر) میں جو کچھ ہورہا ہے اس کے خلاف کوئی تحقیقات کیوں نہیں کی گئی۔مجھے کہنے دیجئے کہ اگر آپ حکومت کرنا چاہتے ہیں تو باخبر رہ کر حکومت کیجئے اور اگر درویشی اختیار کرنے کا ارادہ ہے تو دونو ں جہاں سے بے خبر ہوجائیے ۔ آپ نے تقریر جاری رکھتے ہوئے فرمایا کہ ابھی تک ہم مکمل طور پر آزاد نہیں ہوئے ہم ابھی تک ڈومینین ہیں۔ کچھ عرصہ پیشتر ہم ایک آدمی کے وفا دار نمائندے تھے۔ مگر اﷲ کی شان ہے کہ ہم آج ایک عورت کے وفادار نمائندے ہیں۔ خدا کرے ہماری گورنر جنرلی کا دور جلد گزر جائے اور ہم بھی ایک بہادر اور آزاد ملک کہلا سکیں۔
آپ نے فرمایا کہ جب میں محسوس کرتا ہوں کہ پاکستان میں اب بھی کفر کا قانون ہے۔ ابھی وہی تعزیرات پاکستان ہے۔ وہی پولیس ایکٹ اور وہی پرانی ڈگر تو میرا کلیجہ خون ہوجاتا ہے۔ ہمیں جلد سے جلد اس نام نہاد دولت مشترکہ سے اپنا رشتہ توڑ کر اپنی کامل ومکمل آزادی کا اعلان کرنا ہوگا۔ شاہ صاحب نے سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے میاں ممتاز دولتانہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے بزرگانہ انداز میں شکوہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ غضب یہ ہے کہ میرا ہونہار وزیر اعظم ہربار یہ کیوں کہتا ہے قادیانی اور احراریوں کا یہ جھگڑاآپس کا ہے میں کیونکر بتائوں کہ یہ جھگڑا احراری اور قادیانی کا نہیں، یہ مرزائی اور کملی والے کے پجاریوں کا مسئلہ ہے۔ میں حیران ہوں کہ اسے محض ہمارے نام سے منسوب کیوں کیا جاتا ہے۔ میں اس مرحلہ پر کہنا چاہتا ہوں کہ اگر یہ تمہارے نزدیک مجلس عمل کا مسئلہ مسلمانان عالم کا سوال نہیں اور یہ محض احراریوں کا مسئلہ ہے تو سن لو۔ کہ میں اسے اپنے مسئلہ میں سعادت محسوس کرتا ہوں کہ ایک ایک احراری ختم ہوجائے گا۔ مگر مصطفیﷺ اور ناموس رسالت پر کسی بدبخت کو انگلی اٹھانے کی اجازت نہیں دے گا۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ احراری فتنۂ فساد خون ریزی سے اپنے مقاصد کی تکمیل چاہتے ہیں۔ میں اور میرے رفیقان کار ہزار بار اس جذبہ کی مذمت کرچکے ہیں جو خون ریزی کے جذبے ابھارے اور اس ملک کے امن کو پارہ پارہ کرنے کا موجب ہے۔
شاہ صاحب نے فرمایا کہ ہم پر الزام لگایا جاتا ہے کہ ہم الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔ ہم اس لئے میدان میں آئے ہیں کہ مسلم لیگ کو ختم کیا جاسکے۔ میں یہ بکواس سنتے سنتے تھک گیا ہوں۔ میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ مجلس احرار کا کوئی کارکن اپنے جماعتی ٹکٹ پر انڈی پنڈنٹ یا کسی اور ٹکٹ پر کسی