الملقب بہ صواعق ربانی برمؤلف برق آسمانی‘‘ ہے۔ یہ کتاب ابھی تک دستیاب نہیں ہوئی۔
۶… ردّ الشبہات القادیانیہ، بالاحادیث والایات القرآنیہ: حضرت مولانا عبدالقادر ساکن مقام سات گڑھ پیرم پیت ضلع شمالی ارکاٹ کی تالیف ہے۔ جو شوال ۱۳۱۳ھ مطابق مطارچ ۱۸۹۶ء میں مطبع نامی شہر کانپور میں شائع ہوئی۔ دہلی میں مولانا محمد بشیر شہسوانیؒ اور ملعون قادیان کا تحریری مباحثہ ہوا۔ جسے ملعون قادیان نے ’’مباحثہ دہلی‘‘ اور مولانا محمد بشیر صاحب نے ’’الحق الصریح فی حیات المسیح‘‘ کے نام پر شائع کیا۔ ’’الحق الصریح‘‘ احتساب قادیانیت کی جلد۴۲ میں شائع ہوچکی ہے۔
مباحثہ دہلی میں ملعون قادیان نے جو مزعومہ دلائل پیش کئے اس کتاب میں مولانا عبدالقادر صاحب نے ان پر محاکمہ کیا ہے۔
۱/۷… تحفہ العلماء فی تردید مرزا… تحریف مرزا: انگریز کے زمانہ میں شاہ پور ضلع تھا۔ سرگودھا بعد میں ضلع بنا۔ قیام پاکستان سے قبل مولانا قاضی عبدالغفور ساکن پنجہ براستہ مٹھہ ٹوانہ ضلع شاہ پور نے یہ کتابچہ تحریر فرمایا۔
۲/۸… اکاذیب مرزا: یہ رسالہ بھی قاضی عبدالغفور صاحب کا ہے۔ یاد رہے دونوں رسائل میں حوالہ جات بعینہ مصنف نے نقل نہیں کئے۔ اپنی طرف سے حوالہ جات کا مفہوم نقل کیا۔ بہت سارے حوالے خلط ملط کر دیئے۔ اس لئے حوالہ جات میں بہت دقت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
۹… نیام ذوالفقار علیؓ (۱۳۲۹ھ) برگردن خاطی ٔ مرزائی فرزند علیؓ (۱۳۲۹ھ): یہ کتاب مولانا شیر نواب خان حنفی نقشبندی مجددی قصوری کی مرتب کردہ ہے۔ اس کے نام کے دونوں حصوں میں اس کتاب کا سن اشاعت نکلتا ہے۔ اس طرح اس کا ایک تاریخی نام ’’حقیقت حیات المسیح ابن مریم‘‘ ہے۔ یہ کتاب ۱۳۲۹ھ مطابق ۱۹۱۱ء میں لکھی گئی۔ اس میں حیات مسیح علیہ السلام کے مسئلہ پر زیادہ زور دیا ہے۔ فرزند علی قادیانی کے قادیانی رسالہ کا یہ کتاب جواب ہے۔ خوب علمی خزانہ ہے۔ ایک سو ایک سال بعد اس کی طباعت ثانی کی اﷲتعالیٰ نے توفیق سے سرفراز فرمایا۔
۱۰… طریقہ مناظرہ مرزائیت المعروف مرزا کے ڈھول کا پول: مولانا محمد صادق قادری رضوی فاضل جامعہ رضویہ جھنگ بازار فیصل آباد نے ۱۴؍رمضان ۱۳۸۹ھ مطابق ۲۵؍نومبر ۱۹۶۹ء میں تحریر فرمائی۔
۱۱… کیا حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے والد تھے؟: حضرت مولانا پیر محب اﷲ شاہ راشدی جانشین سادس خانقاہ جھنڈا شریف نزد نیو سعید آباد ضلع حیدرآباد کی مرتب کردہ یہ کتاب