مشکل است نگویم مشکل تراست کا ماحول درپیش آجاتا ہے۔ مقدمہ شائع کرتا تو نامکمل بلکہ… اور اگر شائع نہ کروں تو قابل ملامت کہ ’’تاریخ مسخ ہوگئی‘‘، ’’ہمارا نام برداشت نہیں‘‘ دونوں طرف مشکل کے پہاڑ۔ خیر اسی پر بس کرتا ہوں۔
۲/۲… عقیدہ نزول عیسیٰ علیہ السلام قرآن وسنت کی روشنی میں: یہ کتاب بھی حضرت مولانا محمد عبداﷲ صاحبؒ کی تالیف مبارک ہے۔ مولانا محمداسحاق سندیلوی کی ’’دینی نفسیات‘‘ حصہ سوم باب چہارم میں نزول مسیح علیہ السلام کا انکار کیاگیا ہے۔ اس پر مولانا محمدعبداﷲ صاحبؒ نے مواخذہ کیا۔ تو جگہ بجگہ مرزا قادیانی ملعون کا رد بھی آگیا۔ احتساب کی اس جلد میں اس کتاب کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
۳/۳… لہ دعوۃ الحق: یہ کتاب بھی حضرت مولانا محمد عبداﷲ صاحب مرحوم کی تصنیف لطیف ہے۔ دسمبر۱۹۸۸ء میں پہلی بار شائع ہوئی۔ قادیانیوں کے دجل وفریب کے شکار لوگوں کو دعوت حق کے نقطۂ نظر سے لکھی گئی۔ نمبر۱،۳… یہ دونوں کتابیں عالمی مجلس احرار اسلام پاکستان کے شعبہ نشرواشاعت سے شائع ہوئیں۔
۴… السیوف الکلامیہ لقطع الدعاوی الغلامیہ: مفتی آگرہ مولانا عبدالحفیظ حقانی حنفیؒ نے ۱۹۳۴ء میں یہ کتاب تحریر فرمائی۔ مصنف نے خود ابتداء میں اس کتاب کے تعارف پر بہت کچھ لکھ دیا ہے۔ اس لئے مجھے اس پر لکھنے کی ضرورت نہیں۔
۵… انوار ایمانی… برائے کشف حقیقت القائے قادیانی: مخدوم العلماء والصلحاء حضرت مولانا محمد علی مونگیریؒ نے ملعون قادیان مرزاقادیانی کے رد میں ’’فیصلہ آسمانی درباب مسیح قادیانی‘‘ شائع فرمایا۔ (جو احتساب قادیانیت کی جلد۷ میں شائع ہوچکی ہے) حق تعالیٰ شانہ نے اس کتاب کو اہل اسلام کے لئے واقعی فیصلہ آسمانی بنادیا کہ کئی قادیانی اس کتابچہ کو پڑھ کر مسلمان ہوگئے۔ کتاب کیا شائع ہوئی کہ قادیانیوں کے گھروںمیں کہرام قائم ہوگیا۔ قادیانیوں نے اس کے تین جواب لکھے۔ ’’نصرت یزدانی‘‘، ’’برق آسمانی‘‘، ’’القاء ربانی‘‘ خانقاہ مونگیر سے ان تینوں کتابوں کا جواب شائع ہوا۔ ’’نصرت یزدانی کاجواب تائید ربانی در ہزیمت قادیانی‘‘ شائع ہوا۔ یہ کتاب احتساب قادیانیت کی جلدپینتالیس(۴۵) میں شائع ہوچکی ہے۔ ’’القائے ربانی‘‘ کا جواب یہ کتابچہ ہے جو احتساب قادیانیت کی اس جلد میں شائع ہورہا ہے۔ اس کے مرتب مولانا ابرار حسین پٹنی ہیں۔ اپریل ۱۹۱۴ء میں یہ کتاب اوّلاً شائع ہوئی۔ اٹھانوے سال بعد اب دوبارہ شائع ہورہی ہے۔ ’’برق آسمانی‘‘ کا جواب ’’شہاب ثاقب برخاطف