قادیانی) کے معجزات اور پیش گوئیوں سے کچھ نسبت نہیں۔‘‘ (نزول المسیح ص۸۲، خزائن ج۱۸ ص۴۶۰)
نوٹ: ناظرین کرام نے ان حوالہ جات سے خوب دیکھ لیا ہوگا کہ اس اخبث الناس مکار ملعون نے تقریباً ہر نبی سے بڑھ کر ہونے کا دعویٰ کیا ہے اور اپنی پیشین گوئیوں کی خوب تعریف کی ہے۔ ناظرین سے گزارش ہے کہ ماقبل (مرزا غلام احمد قادیانی کے صدق وکذب کا معیار) بھی اگر نہیں پڑھا تو پڑھ کر دیکھ لیں تاکہ آپ پر مرزا کے معجزات اور پیشین گوئیاں بھی عیاں ہوجائیں۔
صحابہ کرام علیہم الرضوان کی توہین
۱… ’’بعض نادان صحابی جن کو درائت سے کچھ حصہ نہ تھا۔‘‘
(براہین احمدیہ ج۵ ص۱۲۰، خزائن ج۲۱ ص۲۸۵)
۲… ’’ابو ہریرہ غبی تھا درائت اچھی نہیں رکھتا تھا۔‘‘ (اعجاز احمدی ص۱۸، خزائن ج۱۹ ص۱۲۷)
نوٹ: مرزا غلام احمد کے اقوال بھی دیکھئے اور حضور سرور کائنات رحمتہ اللعالمینﷺ کی احادیث مبارکہ بھی ملاحظہ فرمائیں۔ آ پ اپنے صحابہؓ کی کیسے تعریف فرماتے ہیں۔ فرمایا: ’’اصحابی کالنجوم بایہم اقتدیتہم اہتدیتم(مشکوٰۃ)‘‘ {میرے صحابہ ستاروں کی مانند ہیںجس کی چاہے پیروی کرلو ہدایت پا جائو گے۔ }
اور مرزا لعین کہتا ہے کہ بعض نادان صحابہ جن کو درائت سے کچھ حاصل نہ تھا۔ نعوذ باللہ من ذالک! ذرا انصاف سے بتانا نادان کی پیروی کرنے سے انسان ہدایت پا جائے گا؟ اور کیا سرور دو عالم نادان کی پیروی کرنے کی تعلیم دے رہے ہیں؟
’’لا تسبوا اصحابی فلو ان احدکم انفق مثل احد ذہب ما بلغ مد احد ہم ولا نصیفہ متفق علیہ‘‘ {میرے صحابی کو گالیاں نہ دو اگر تم میں سے کوئی احد پہاڑ جتنا سونا اللہ کے راستہ میں خرچ کرڈالے تو ان کی ایک مٹھی بھر صدقہ کو نہیں پہنچ سکتا بلکہ مٹھی کے نصف کے نصف کو بھی نہیں پہنچ سکتا۔ }
مشکوٰۃ شریف: ’’خیر امتی قرنی ثم الذین یلونہم ثم الذین یلونہم‘‘ {میری بہتر امت وہ ہے جو میرے زمانہ میں ہے پھر جو ان کے ساتھ ملے ہوں پھر جو ان کے ساتھیوں کے ساتھ ملے ہوں۔}
بخاری شریف: ’’عن جابر عن النبیﷺ قال لم تمس النار مسلما راٰنی او من رانی‘‘ {حضرت جابر ؓ راوی ہیں فرمایا حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے نہیں چھوئے