آدم علیہ السلام کی توہین
’’میں توام پیدا ہونے کی وجہ سے حضرت آدم علیہ السلام کے مشابہ ہوں… آدم کی نسبت کہا گیا تھا کہ وہ جوڑا یعنی توام پیدا ہوگا۔ پہلے لڑکی نکلے گی۔ بعد اس کے وہ آدم پیدا ہوگا۔ ایک ہی وقت میں اسی طرح میری پیدائش ہوئی کہ جمعہ کی صبح کو میں توام پیدا ہوا اول لڑکی اور بعدہ میں پیدا ہوا۔‘‘ (تذکرہ الشہادتین ص۳۳، خزائن ج۲۰ ص۳۵)
یہ سراسر جھوٹ ہے کہ آدم علیہ السلام کے متعلق کہاگیا ہو کہ وہ توام پیدا ہوں گے بلکہ آدم علیہ السلام تو مٹی سے بنائے گئے ہیں۔ جیسے کہ قرآن پاک میں ہے۔ ’’خلقتنی من نارو خلقتہ من طین‘‘ {شیطان کہتا ہے مجھے تو اے پروردگار آگ سے پیدا کیا اور آدمؑ کو مٹی سے پیدا کیا تو میں اس سے بہتر ہوں۔}
نوٹ: نیز مرزا کے اس قول سے ظاہر ہے کہ مرزائیوں کے نزدیک جس طرح مرزاقادیانی ماں باپ کے ذریعے پیدا ہوا ہے اسی طرح آدم علیہ السلام بھی ماں باپ کے ذریعے پیدا ہوئے۔
حالانکہ قرآن پاک اور احادیث مبارکہ شاہد ہیں کہ آدم علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے مٹی سے پیدا کیا ہے۔ مرزائی بتائیں کہ اگر مرزا کے قول کو تسلیم کیا جائے تو آدم علیہ السلام کے والدین کون تھے؟
حضرت موسیٰ علیہ السلام کی توہین
۱… ’’مثیل موسیٰ، موسیٰ سے بڑھ کر اور مثیل ابن مریم، ابن مریم سے بڑھ کر۔‘‘
(کشتی ص۱۳، خزائن ج۱۹ ص۱۴)
۲… ’’خدا نے مجھے خبر دی کہ مسیح محمدی مسیح موسوی سے افضل ہے۔‘‘
(کشتی ص۱۶،خزائن ج۱۹ ص۱۷)
حضرت نوح علیہ السلام کی توہین
’’اور خدا تعالیٰ نے میرے لئے اس کثرت سے نشان دکھلا رہا ہے اگر نوح کے زمانہ میں وہ نشان دکھلائے جاتے تو وہ لوگ غرق نہ ہوتے۔‘‘
(تتمہ حقیقت الوحی ص۱۳۷، خزائن ج۲۲ ص۵۷۵)
انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام کی توہین
’’بعض گذشتہ انبیاء علیہم السلام کے معجزات اور پیشین گوئیوں کو ان (مرزاغلام احمد