گے۔ نیز اس آیت میں پیدائش کا واقعہ بھی بیان کیا ہے۔ فرشتہ آکر خوشخبری دیتے ہیں کہ آپ کے بچہ پیدا ہوگا اور ایسا ہوگا تو حضرت مریم علیہا السلام فرماتی ہیں کہ مجھے تو کسی شخص نے چھوأ تک نہیں تو بغیر باپ کے بچہ کیسے پیدا ہوگا؟ تو فرشتے کہتے ہیں آپ کے یوں ہی یعنی بغیر باپ کے بچہ پیدا ہوگا اور اللہ تعالیٰ جس شے کو چاہتا ہے تو کہتا ہے ہوجا۔ تو وہ فوراً ہوجاتی ہے۔ نیز مرزا غلام احمد قادیانی نے دادیاں تک بھی صبر نہیں کیا بلکہ عیسیٰ علیہ السلام کے بہن بھائی بھی ثابت کئے ہیں۔ ملاحظہ ہو: ’’یسوع مسیح کے چار بھائی اور دو بہنیں تھیں۔ یہ سب یسوع (یعنی عیسیٰ علیہ السلام) کے حقیقی بھائی بہنیں تھیں۔ یعنی یوسف اور مریم کی اولاد تھے۔‘‘ (کشتی نوح ص۱۶، خزائن ج۱۹ ص۱۸)
۵… ’’یسوع اپنے تئیں اس لئے نیک نہیں کہہ سکا کہ لوگ جانتے تھے یہ شخص شرابی کبابی اور خراب چال چلن۔‘‘ (حاشیہ ست بچن ص۱۶۰، خزائن ج۱۰ ص۲۹۶)
۶… ’’مسیح کا چال چلن کیا تھا ایک کھائو پیو، شرابی نہ زاہد نہ عابد نہ حق کا پرستار متکبر خودبین خدائی کا دعویٰ کرنے والا تھا۔‘‘ (مکتوبات احمدیہ نمبر۳ ص۲۳،۲۴، خزائن ج۹ ص۳۸۷)
۷… ’’عیسائی تو ان کی خدائی کو رورہے ہیں مگر یہاں ان کی نبوت بھی ثابت نہیں۔‘‘
(اعجاز احمدی ص۱۴، خزائن ج۱۹ ص۱۲۱)
’’کبھی آپ کو شیطانی الہام بھی ہوتے تھے۔‘‘ (اعجاز احمدی ص۲۴، خزائن ج۱۹ ص۱۳۳)
نوٹ:یہاں مرزاغلام احمد نے عیسیٰ علیہ السلام کی نبوت کا صریحاً انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ آپ کو کبھی شیطانی الہام بھی ہوتے تھے۔ مسلمانوں تمہیں معلوم ہے شیطانی الہام کس پر ہوتا ہے۔ خدا تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: ’’تنزل علی کل افاک اثیم‘‘{بڑے بہتان والے جھوٹے سخت گنہگار پر شیطان اترتے ہیں۔} اور ایک نبی جلیل الشان عظیم البرہان کے بارے میں ایسے کلمات کہنے والا کیسا شخص ہوگا؟
۹… ’’افسوس ہے کہ جس قدر عیسیٰ علیہ السلام کے اجتہادات میں غلطیاں ہیں۔ اس کی نظیر کسی نبی میں نہیں پائی جاتیں۔‘‘ (اعجاز احمدی ص۲۵، خزائن ج۱۹ ص۱۳۵)
۱۰… ’’یسوع کی تمام پیشین گوئیوں میں سے جو عیسائیوں کا مرد خدا ہے اور مسلمانوں کا زندہ رسول اس درماندہ انسان کی پیشین گوئیاں کیا تھیں صرف یہی کہ زلزلے آئیں گے قحط پڑیں گے… اس نادان اسرائیلی نے ان معمولی باتوں کا نام پیشین گوئی رکھا۔‘‘
(حاشیہ ضمیمہ انجام آتھم ص۳، خزائن ج۱۱ ص۲۸۸)