ض… مسلم میں ابوسعید خدریؓ ہی سے روایت ہے کہ اخیرزمانہ میں ایک خلیفہ ہوگا جو مال بانٹے گا اوراسے شمار نہیں کرے گا…اورجابرؓ سے روایت ہے کہ اخیرامت میں ایک خلیفہ ہوگا جو شمار کئے بغیر مال بھر بھر دے گا۔
۴… امام مہدی کا عرصہ خلافت کم از کم پانچ سال اورزیادہ سے زیادہ نو سال ہوگا۔ (ترمذی ج۲ص۴۶،ابوداؤد ج۲ص۲۳۳،ابن ماجہ ص۳۰۹)حضرت امام مہدی کا جہاد کرنا اورنمازمیں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا امام بننا آگے زیربحث آرہا ہے۔
اب یہ فیصلہ قارئین خود ہی کرسکتے ہیں کہ ایسا شخص جو کسی پہلو سے بھی مذکورہ بالا احادیث کے مطابق پورا نہیں اترتا،کیا وہ مہدی آخرالزمان ہوسکتا ہے؟
ض… اس کا نام غلام احمد ہے۔
ض… اس کے باپ کا نام غلام مرتضیٰ ہے۔
ض… وہ قادیان تحصیل بٹالہ ضلع گورداسپور (صوبہ حال مشرقی پنجاب (بھارت) میں پیدا ہوا اوروہیں سکونت پذیررہا۔
ض… اس کی شکل وصورت کا کوئی گوشہ علامات ماثورہ سے میل نہیں کھاتا۔چہرہ پژمردہ، گال اندر کو دھنسے ہوئے،آنکھیں چھوٹی اورعیب دار۔ یہ ہے اس کاحلیہ۔
ض… زندگی میں حرمین شریفین کی زیارت اسے نصیب نہ ہوئی۔
ض… وہ عمر بھر انگریزکی غلامی پرفخر کرتارہا اوراس کے گن گاتارہا۔
حکومت کی کرسی پر شاید وہ کبھی خواب میں بھی نہ بیٹھاہوگا بلکہ وہ اعتراف کرتاہے:’’یہ عاجز اس دنیا کی بادشاہت اور حکومت کے ساتھ نہیں آیا۔درویشی اورغربت کے لباس میں آیا ہے۔ ‘‘ (ازالہ اوہام ص۲۰۰،خزائن ج۳ص۱۹۷)
… جو خود غربت کے لباس میںآیا ،وہ اوروں پر کیانوازش کرتا؟ جو دو وقت کی روٹی اور دسترخوان کی فکر میں رہتا تھا (نزول المسیح) اورملکہ وکٹوریہ کے احسان کی بارش اورمہربانی کے مینہ سے پرورش پارہا تھا (نورالحق حصہ اوّل ص۴، خزائن ج۸ ص۶) وہ دوسروں کی خبرگیری کیا کرتا؟
ض… وہ جو انگریز جیسے جابر اورظالم کی تعریفیں بخاری شریف کی حدیثوں سے نکال کر دوسروں کو سناتارہا (تریاق القلوب ص۱۵،خزائن ج۱۵ص۱۵۵) اورانگریزی سلطنت کو مکہ معظمہ