ض… سراج الامہ،امام الائمہ، امام اعظم ابوحنیفہؒ عقائد کے موضوع پر اپنے رسالہ الفقہ الاکبر میں اورحضرت ملا علی قاریؒ اس کی شرح میں علامات قیامت کے ضمن میں لکھتے ہیں:’’ونزول عیسیٰ علیہ السلام من السماء (شرح فقہ اکبر ص۱۳۶)‘‘{ایک علامت حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا آسمان سے نازل ہوناہے۔}
ض… فقہ وحدیث کے مشہور امام طحاویؒ اپنے رسالہ عقائد میں لکھتے ہیں:’’ونزول عیسی بن مریم علیہ السلام من السمائ‘‘{او ر ہم حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے آسمان سے اتر آنے پر ایمان رکھتے ہیں۔}
ض… علامہ نسفی ؒ اپنے رسالہ العقائد النفسیہ میں اور علامہ تفتازانیؒ اس کی شرح میں کہتے ہیں:’’ومااخبربہ النبی علیہ السلام من اشراط الساعۃ من خروج الدجال و دابۃ الارض و نزول عیسیٰ علیہ السلام من السماء و طلوع الشمس من مغربھا فھو حق (شرح عقائدص۱۵۵)‘‘{نبی کریمﷺ نے جن جن علامات قیامت کی خبر دی ہے یعنی دجال کا اور دابۃ الارض کا نکلنا،عیسیٰ علیہ السلام کا آسمان سے اترکرآنا اور سورج کا مغرب سے طلوع ہونا تو یہ سب برحق ہے۔}
ض… منقولہ بالا عبارت کی تشریح کرتے ہوئے مولاناعبدالعزیز صاحبؒ پرہاروی کہتے ہیں:’’وقد صح فی الحدیث ان عیسیٰ علیہ السلام ینزل من السماء الی الارض (نبراس ص۵۸۶)‘‘{یہ بات حدیث شریف سے پایۂ ثبوت کو پہنچ چکی ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام آسمان سے زمین پراترآئیںگے۔}
تفسیر،حدیث،فقہ اور کلام کے ائمہ اورماہرین کے منقولہ بالا اقوال سے یہ بات نصف النہار کی طرح واضح ہوگئی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تشریف آوری آسمان سے ہوگی۔
حد تو یہ ہے کہ مرزاقادیانی خود بھی رسالہ تشحیذ الاذہان میں لکھتے ہیں:’’میری بیماری کی نسبت بھی آنحضرتﷺ نے پیشگوئی کی تھی جو اس طرح وقوع میں آئی کہ آپ نے فرمایاتھا کہ مسیح آسمان پر سے جب اترے گا تو دو زرد چادریں اس نے پہنی ہوں گی۔سو اس طرح مجھے دو بیماریاں ہیں۔‘‘ (ملفوظات ج۸ ص۴۴۵)
قطع نظر اس سے کہ مرزاقادیانی نے فرمان نبویﷺ کی غلط توجیہ کرنے میں کتنی بڑی جسارت سے کام لیا ہے۔ان کی طرف سے یہ اعتراف توپایا گیا کہ بموجب حدیث شریف مسیح کی