تبصرہ… کیا موتی پروئے گئے ہیں؟ آپ ’’دلالہ‘‘کے معنی نہیں جانتے تو کسی لغت میں دیکھ لیجئے۔
۷…اﷲ تعالیٰ کی شان میں
الف… ’’انت منی بمنزلۃ ولدی‘‘ ’’تو مجھے سے بمنزلہ میرے فرزند کے ہے۔‘‘
(حقیقت الوحی ص۸۶، خزائن ج۲۲ ص۸۹)
ب… ’’انا نبشرک بغلام مظہر الحق والعلیٰ کان اﷲ من السمائ‘‘ ’’ ہم ایک لڑکے کی تجھے بشارت دیتے ہیں جس سے حق کا ظہور ہوگا۔ گویا آسمان سے خدا اترا۔‘‘
(حقیقت الوحی ص۹۵، خزائن ج۲۲ ص۹۹،۹۸)
تبصرہ… اﷲ کا قرآن تو یہ کہتا ہے کہ: ’’لیس کمثلہ شی ئ‘‘ لیکن مرز اقادیانی اپنے بیٹے کو اﷲ سے تشبیہ دے رہے ہیں۔
ج… ’’انی مع الرسول اخطی واصیب افطر واصوم‘‘ ’’میں رسول کے ساتھ ہوکر جواب دوں گا، اپنے ارادہ کو کبھی چھوڑ دوں گا اور کبھی پورا کروں گا۔ میں افطار کروں گا اور روزہ بھی رکھوں گا۔‘‘ (حقیقت الوحی ص۱۰۳،۱۰۴، خزائن ج۲۲ ص۱۰۶،۱۰۷)
تبصرہ… تعجب ہے کہ اﷲ تعالیٰ سے خطا بھی ہونے لگی اور وہ افطار بھی کرنے لگا۔
د… ’’قل ہو اﷲ عجیب‘‘ (حقیقت الوحی ص۷۹، خزائن ج۲۲ ص۸۲)
تبصرہ… یہاں پر عجیب کا لفظ کتنا فصیح وبلیغ معلوم ہورہا ہے؟
ہ… ’’خدا کی فیلنگ اور خدا کی مہر نے کتنا بڑا کام کیا۔‘‘
(حقیقت الوحی ص۹۶، خزائن ج۲۲ ص۹۹)
تبصرہ… فیلنگ کا لفظ (Feeling) ’’وحی الٰہی‘‘ میں کیا عجیب لگ رہا ہے؟ کوئی داد دے، نہ دے، الہامی شخصیت کا الہام تو لائق صد ’’تحسین‘‘ ہے۔
۸…تضاد بیانی
اﷲ تعالیٰ نے قرآن کریم میں ایک معیار مقرر کیا ہے کہ وحی الٰہی یا الہامات ربانی میں کوئی تضاد اور تناقض نہیں ہوتا۔ کلام میں تضاد پایا جانا۔ اس بات کی دلیل ہے کہ وہ اﷲ کی طرف سے نازل شدہ نہیں ہے۔ یوں تو مرزا قادیانی کے الہامات کا پورا ذخیرہ عجیب وغریب تضادات سے پر ہے۔ بالخصوص سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں ان کے کلام میں جوجو تناقض اور تضاد