ایک مصیبت ہے۔ کستوری کی خوشبو کے پاس گوہ کا ڈھیر ہے۔ ‘‘
(اعجاز احمدی ص۹۰، خزائن ج۱۹، ص۱۹۴)
واﷲ العظیم! دل نہیں اجازت دیتا کہ ایسے الفاظ نقل کئے جائیں۔ مگر یہ خیال کرکے نقل کفر، کفر نباشد‘‘ بخدا دل پر پتھر باندھ کر اس قسم کی عبارتیں نقل کی جاتی ہیں۔ واﷲ علیم بذات الصدور!
۵…حضرات انبیاء علیہم السلام کے حق میں بد زبانی
الف… ’’یہودیوں اور عیسائیوں اور مسلمانوں پر بباعث ان کے کسی پوشیدہ گناہ کے یہ ابتلا آیا کہ جن راہوں سے وہ اپنے موعود نبیوں کا انتظار کرتے رہے۔ ان راہوں سے وہ نبی نہیں آئے۔ بلکہ چور کی طرح کسی اور راہ سے آگئے۔‘‘ (نزول المسیح حاشیہ ص۳۶، خزائن ج۱۸ ص۴۱۳)
ان الفاظ پر غور کیجئے اور پھر اس گستاخ قلم کی ’’داد‘‘ دیجئے۔ جس سے یہ الفاظ نکلے۔
ب… مرزا قادیانی گزشتہ انبیاء علیہم السلام کے معجزات کا اپنے… سے موازنے کرتے ہوئے لکھتے ہیں۔
’’ان کی پیش گوئیاں اور معجزات اس وقت محض بطور قصوں اور کہانیوں کے ہیں۔ مگر یہ معجزات اور پیش گوئیاں ہزارہا لوگوں کے لئے واقعات چشم دید ہیں… میں وہ ہوں جس کے بعض معجزات اور پیش گوئیوں کے کروڑہا انسان گواہ ہیں… قصوں کو پیش کرنا تو ایسا ہے جیسا کہ ایک گوبر کا انبار مشک اور عنبر کے مقابل پر۔ (نزول المسیح ص۸۲،۸۳، خزائن ج۱۸ ص۴۶۰)
ہمارا ضمیر اجازت نہیں دیتا کہ اس پر کوئی تبصرہ کیا جائے۔
۶…قرآن کریم کے بارے میں
الف… ’’قرآن شریف خدا کی کتاب اور میرے منہ کی باتیں ہیں۔‘‘
(حقیقت الوحی ص۸۴، خزائن ج۲۲ ص۸۷)
تبصرہ… قارئین کی اطلاع کے لئے تحریر ہے کہ کتاب میں اس جملہ کو نسبتاً جلی قلم سے لکھا گیا ہے۔
ب… ’’خدا کا کلام بندہ اور خدا میں ایک دلالہ ہے۔‘‘
(نزول المسیح ص۹۷، خزائن ج۱۸ ص۴۷۵)