کتاب خبیث کالعقارب (۲)یابر
فقلت لک الویلات یاارض جولرا
لعنت بملعون فانت تدمر(۳)‘‘
ترجمہ: مجھے ایک کتاب کذاب کی طرف سے پہنچی ہے۔ وہ خبیث کتاب اور بچھو کی طرح نیش زن۔ پس میں نے کہا کہ اے گولڑا کی زمین تجھ پر لعنت، تو ملعون کے سبب ملعون ہوگئی۔ پس تو قیامت کو ہلاکت میں پڑے گی۔ (اعجاز احمدی ص۸۴، خزائن ج۱۹ ص۱۸۸)
حضرت والا (مرزاقادیانی) کی کرامت ملاحظہ ہو کہ ان دو شعروں میں الہامی شخصیت سے تین غلطیاں سرزد ہوئیں۔ اوپر خط کشید الفاظ کو دیکھئے (۱) کا ترجمہ ندارد، (۲) جمع کا صیغہ ہے۔ ترجمہ مفرد کے صیغہ سے کیا گیا ہے۔ (۳) ارض کا لفظ عربی زبان میں مونث ہے۔ مگر آئے تدمر مذکر صیغہ لایا گیا ہے۔ جبکہ پیچھے لعنت اور انت مونث ہیں۔
و… ’’حق بات یہ ہے کہ ابن مسعودؓ ایک معمولی انسان تھا۔‘‘
(ازالۂ اوہام ص۵۹۶، خزائن ج۳ ص۴۲۲)
یہ وہ حضرت عبداﷲ بن مسعودؓ ہیں۔ جن کے بارے میں سیدنا فاروق اعظمؓ نے فرمایا تھا: ’’کنیف ملیٔ علما‘‘ اور حضرت حذیفہ بن یمانؓ جن کا لقب ہے ’’صاحب السر‘‘ یعنی راز دار نبوت۔ وہ حضرت عبداﷲ بن مسعودؓ کے بارے میں فرماتے ہیں:
’’اشبہ الناس برسول اﷲﷺ دلّاً وسمتاً وہدیاً‘‘
ز… ’’معلوم ہوتا ہے کہ بعض ایک دو کم سمجھ صحابہ کو جن کی درایت عمدہ نہیں تھی۔ عیسائیوں کے اقوال سن کر جو اردگرد رہتے تھے۔ پہلے کچھ یہ خیال تھا کہ عیسیٰ آسمان پر زندہ ہے جیسا کہ ابو ہریرہ جو غبی تھا۔‘‘ (اعجاز احمدی ص۲۳، خزائن ج۱۹ ص۱۲۷)
یہ حضرت ابو ہریرہؓ، وہ جلیل القدر صحابی ہیں۔ جو صحابہ کی جماعت میں سب سے زیادہ ’’ذخیرہ احادیث‘‘ اپنے سینہ میں رکھتے تھے:
ح… ’’نسیتم جلال اﷲ والمجد والعلیٰ۔ وما وردکم الا حسین اتنکر فہذا علی الاسلام احدی المصائب۔ لدی نفحات المسک قدر مقنطر‘‘ ’’تم نے خدا کے جلال کو اور مجدد کو بھلا دیا اور تمہارا ورد صرف حسین ہے۔ کیا تو انکار کرتا ہے۔ پس یہ اسلام پر