ج… ’’لقد نصرکم اﷲ ببدر وانتم اذلۃ‘‘
(حقیقت الوحی ص۱۰۵، خزائن ج۲۲ ص۱۰۸)
یہ در اصل قرآن پاک کی آیت ہے۔ اب اس کا ترجمہ مرزا قادیانی سے سنیے:
’’خدا نے بدر میں یعنی چودھویں صدی میں تمہیں ذلت میں پاکر تمہاری مدد کی۔‘‘
(حوالہ بالا)
اب یہ اہل علم سے پوچھا جائے کہ ’’بدر‘‘ کے معنی چودھویں صدی کون سی لغت کی رو سے ہیں؟
۴…علمائے امت، حضرات صحابہ کرامؓ اور اہل بیت عظام کے حق میں
الف… ’’سادہ لوح حجرہ نشین مولویوں کی نظر محدود ہے… یہ لوگ حیوانات کی طرح ہوگئے۔‘‘ (اعجاز احمدی ص۲۷، خزائن ج۱۹ ص۱۳۱)
ب… حضرت مولانا ثناء اﷲ امرتسریؒ کی تردید میں جھنجھلاہٹ کا اظہار ان الفاظ میں کیا:
’’مولوی ثناء اﷲ صاحب کو ڈرنا چاہئے کہ ان لعنتوں کے نیچے کچلے نہ جائیں اور وہ لعنتیں یہ ہیں:
۱… لعنت ۲… لعنت ۳… لعنتــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ۴… لعنت
۵… لعنت ۶… لعنت ۷… لعنت ۸… لعنت
۹… لعنت ۱۰… لعنت
’’تلک عشرۃ کاملۃ‘‘ (اعجاز احمدی ص۴۵، خزائن ج۱۹ ص۱۴۹)
ج… حضرت پیر سید مہر علی شاہ صاحب کے بارے میں لکھا: ’’محض جھوٹ کے سہارے سے اپنی کوڑ مغزی پر پردہ ڈال رہے ہیں اور وہ نہ صرف دروغ گو ہیں، بلکہ سخت دروغ گو ہیں۔‘‘
(نزول المسیح ص۶۶، خزائن ج۱۸ ص۴۴۴)
د… ’’اس (محمد حسن) نے جھوٹ کی نجاست کھا کر وہی نجاست پیر صاحب کے مونہہ میں رکھ دی۔‘‘ (حاشیہ نزول المسیح ص۷۰، خزائن ج۱۸ ص۴۴۸)
ہ… پھر ایک قدم اور بڑھا کر لکھا:
’’اتانی کتاب من کذوب یزور(۱)