کرتا ہے۔(رسالہ قشیریہ مطبوعہ مصر ص۱۸، سطر۲۱،۲۲)}
حضرت ابو حفص بن حد ادؒ فرماتے ہیں کہ: ’’من لم یزن افعالہ واحوالہ فی کل وقت بالکتاب والسنۃ فلا تعدہ فی دیوان الرجال‘‘ (رسالہ قشیریہ ص۱۸، سطر۱۳) {جو شخص ہر وقت اپنے اعمال اور احوال کو کتاب وسنت کی ترازو سے نہیں تولتا تو اسے مردوں کی فہرست میں شمار نہ کرنا۔}
۳… سید الطائفہ حضرت جنید بغدادیؒ۱؎ کے ارشادات تمام مسلمانوں اور بالخصوص آج کے صوفیا کے لئے سرمۂـ بصیرت ہیں۔ آپؒ فرماتے ہیں:
الف… ’’الطرق کلہا مسدودۃ الاعلیٰ من اقتفیٰ اثر الرسول علیہ الصلوٰۃ والسلام‘‘(رسالہ قشیریہ ص۲۴) {ہدایت کے تمام راستے بند ہیں، سوائے اس شخص کے جو آنحضرتﷺ کے نقش قدم پر چلے۔}
ب… ’’من لم یحفظ القراٰن ولم یکتب الحدیث لا یقتدی بہ فی ہذا الامر لان علمنا ہذا مقید بالکتٰب والسنۃ‘‘(رسالہ قشیریہ ص۲۵) {جو شخص قرآن پاک یاد نہیں کرتا اور اس نے حدیث نہیں لکھی، اسے پیشوا نہ بنایا جائے۔ کیونکہ ہمارا علم کتاب وسنت کا پابند ہے۔}
ج… ’’مذہبنا ہذا مقید بالکتاب والسنۃ‘‘ (رسالہ قشیریہ ص۲۵) {ہمارا مذہب کتاب وسنت کا پابند ہے۔}
ائمہ طریقت کے ان ارشادات عالیہ سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ دین میں اصل الاصول کتاب وسنت ہیں۔ اب اگر کوئی شخص ہمیں کتاب وسنت کے خلاف اپنے الہامات سنا کرقائل کرنا چاہتا ہے۔ تو وہ دیوار میں دے مارنے کے قابل ہیں۔ اگر کوئی شخص ہمیں اپنی انشاء پردازی سے مرعوب کرکے کوئی بات ہم سے منوانا چاہتا ہے۔ تو کیا ہم اس لئے اس کی بات مان لیں کہ وہ اردو اچھی لکھ لیتا ہے؟ ہم گنہگار تو ایک ہی بات جانتے ہیں:’’ایتونی بشی ء من کتاب اﷲ او سنۃ رسولہ حتی اقول بہ‘‘
شیخ سعدیؒ بھی اس وقت یاد آگئے ہیں۔ فرماتے ہیں:
۱؎ شاید یہ بات بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگی کہ حضرت جنید بغدادیؒ بہت بڑے عالم تھے اور اپنے حلقہ میں فتویٰ بھی دیا کرتے تھے دیکھئے رسالہ قشیریہ ص۲۴