حضرت حافظ انوار اﷲ محمود، معاون امیر حلقہ جماعت اسلامی حیدرآباد
قادیانیت برصغیر ہندوپاک میں اسلام کے خلاف وہ فتنۂ عظیم ہے جس نے امت مسلمہ کے اندر اعتقادی بحثوں کو پیدا کر کے کفر وایمان کی بڑی کشمکش برپا کر دی۔ ستم ظریفی تو یہ ہے کہ بانی قادیانیت اور اس کے بعد اس کے پیروؤں نے قرآنی اصطلاحات کو توڑ مروڑ کر اس طرح استعمال کیا ہے کہ عوام اس فتنہ کو بھی تجدید اسلام کی ایک کوشش سمجھ بیٹھے۔ حالانکہ گزشتہ چودہ صدیوں کے دوران امت مسلمہ حضرت محمدﷺ کے آخری نبی ہونے پر نہ صرف یہ کہ مجتمع رہی بلکہ کسی بھی نبی کاذب کو اپنے درمیان ابھرنے کا موقع نہیں دیا۔
جناب مولوی محمد ولی الدین فاضل مبارکبادی کے مستحق ہیں کہ انہوں نے بڑے ہی مدلل انداز سے اس مسئلہ پر روشنی ڈالی ہے۔ دعا ہے کہ اﷲتعالیٰ اس کوشش کو کامیاب فرمائے اور اس کتاب کو عوام کے لئے ہدایت کا ذریعہ بنائے۔ آمین!
فہرست!
۱…
ختم نبوت کی حقیقت
۴۵۶
۲…
آغاز نبوت
۴۵۷
۳…
شرعی قوانین میں اضافہ
۴۵۷
۴…
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بعد صرف ایک رسول کی بشارت
۴۵۸
۵…
ختم نبوت ازروئے قرآن مجید
۴۵۹
۶…
عہد کا بوجھ (میثاق النبیین)
۴۶۰
۷…
امت مسلمہ کا گواہ
۴۶۰
۸…
ختم نبوت ازروئے احادیث
۴۶۱
۹…
امت کا باپ
۴۶۲
۱۰…
منکرین ختم نبوت کے دلائل اور ہمارے جوابات
۴۶۳