۔ ’’اخرج منہ الیزیدیون‘‘ قادیان میں یزیدی لوگ پیدا کئے گئے ہیں۔
(ازالہ اوہام ص۷۲ حاشیہ، خزائن ج۳ ص۱۳۸، البشریٰ ج۲ ص۱۹)
قادیان ارض حرم ہو یا یزیدیوں کے رہنے کی جگہ۔ ہمیں اس سے کیا مطلب۔ تم جانو اور تمہارا کام۔ اگر تمہیں جرأت اور حوصلہ ہو تو ایک سوال کا جواب ضرور دینا۔ وہ یہ کہ مرزاقادیانی کہہ گیا ہے کہ لوگوں کا ہجوم زیادہ ہونے کی وجہ سے قادیان ارض حرم بن گیا ہے۔ اگر انسانوں کے ہجوم اور جمگھٹے سے کوئی جگہ ’’ارض حرم‘‘ بن جاتی ہے تو تم نیویارک اور لندن کو کعبہ کب بناؤ گے؟
مرزاقادیانی پر چند الہام ان الفاظ میں برستے ہیں: ’’وما ارسلنک الا رحمۃ للعالمین‘‘ اے مرزا ہم نے تجھے اس لئے بھیجا ہے کہ تمام جہانوں کے لئے تجھے رحمت بنائیں۔
(انجام آتھم ص۷۸، خزائن ج۱۱ ص۷۸)
’’داعی الیٰ اﷲ‘‘ اور سراج منیر یہ دو نام اور دو خطاب خاص آنحضرتﷺ کو قران شریف میں دئیے گئے ہیں۔ پھر وہی دونوں خطاب الہام میں مجھے دئیے گئے ہیں۔
(اربعین نمبر۲ ص۵، خزائن ج۱۷ ص۳۵۰،۳۵۱)
’’اس جگہ صور کے لفظ سے مراد مسیح موعود (مرزاقادیانی) ہے۔‘‘
(چشمہ معرفت ص۷۷، خزائن ج۳۳ ص۸۵)
’’میں ہندوؤں کے لئے کرشن ہوں۔‘‘ (لیکچر سیالکوٹ ص۳۳، خزائن ج۲۰ ص۲۲۸)
’’ہے کرشن جی رودرگوپال۔‘‘ (البشریٰ ج۱ ص۵۶، تذکرہ ص۶۲۰)
’’برہمن اوتار (یعنی مرزاقادیانی) سے مقابلہ اچھا نہیں۔‘‘ (تذکرہ ص۶۲۰)
’’آریوں کا بادشاہ۔‘‘ (تذکرہ ص۶۷۲)
’’امین الملک جے سنگھ بہادر۔‘‘ (البشریٰ ج۲ ص۱۱۸)
’’ان قدمیّ علی منارۃ ختم علیہ کل رفعۃ‘‘ میرا قدم اس منارہ پر ہے جہاں کل بلندیاں ختم ہو چکی ہیں۔ (خطبہ الہامیہ ص۳۵، خزائن ج۱۶ ص۷۰)
’’آسمان سے کئی تخت اترے۔ مگر میرا تخت سب سے اونچا بچھایا گیا۔‘‘ (البشریٰ ج۲ ص۵۶)
’’اتانی مالم یؤت احداً من العلمین‘‘ خدا نے مجھے وہ چیز دی ۔ جو جہاں کے لوگوں میں سے کسی کو نہ دی۔ (حقیقت الوحی ص۱۰۷، خزائن ج۲۲ ص۱۱۰)