آپ نے مشکوٰۃ کے حاشیہ سے مہدی کا ثبوت دیا ہے کیا حاشیہ بھی آنحضرتﷺ کی حدیث ہے؟ ابھی آپ آخری نبی کہہ رہے تھے۔ ابھی مہدی ابھی مجدد، آخر کیا بات ہے؟
معلوم ہوتا ہے کہ یادگیر کے مناظرہ نے آپ کو سخت گڑبڑی میں ڈال دیا ہے۔ مرزاقادیانی کو کسی ایک گدی پر بٹھانا نہیں چاہتے۔ آکاش بیل کی طرح الجھ رہے ہو۔ مگر مجھ کو الجھا نہیں سکو گے۔ آنحضرتﷺ نے کفار قریش کے عہدنامے سے لفظ رسول کاٹا تھا۔ صرف اس لئے کہ وہ کافر تھے۔ وہ حضور کو رسول نہیں مانتے تھے۔ مگر مرزاقادیانی کا حکم ہے کہ جہاں لفظ نبی ہے۔ ہر جگہ سے نبی کا لفظ کاٹ کر محدث بنایا جائے۔ کتنا کھلا دھوکا دے کر بھاگنا چاہتے ہو مگر نکل نہیں سکتے۔
آپ نے یادگیر کے کسی بزرگ کا واقعہ بتا کر مرزاقادیانی کی صداقت ثابت کی ہے۔ حالانکہ مرزاقادیانی کہتے ہیں۔ میری صداقت کی بہت ہی عظیم الشان نشانی محمدی بیگم سے میری شادی ہے۔ دوسری کوئی نشانی کو مرزاقادیانی نے اتنے طاقت سے نہیں کہا ہے۔
(حجتہ الاسلام ص۱۹، خزائن ج۶ ص۵۹) پر مولوی محمد حسین بٹالوی کے ایمان لانے کی پیش گوئی موجود ہے۔ تیسرے پرچے کو آپ نے مرزاقادیانی کے اشعار سے پر کیا ہے یا وعظ سے۔ اس میں آپ معالم التنزیل اور بخاری شریف کی توہین کر رہے ہو۔ حالانکہ (شہادۃ القرآن ص۴۱، خزائن ج۱۶ ص۳۳۷) میں مرزاقادیانی نے اصح الکتب بعد کتاب اﷲ کہا ہے۔ افسوس تم پر اگر تم مرزاقادیانی کو آج سچا نہیں ثابت کر سکے تو تمام تفاسیر اور بخاری کو جھوٹا بنارہے ہو۔ یہ کتابیں تو مرزاقادیانی کی پیدائش سے کئی سوسال پہلے کی ہیں۔ یہ تو کیا غلط ہوئیں۔ مرزاقادیانی کی صداقت ہی غلط ہو جاتی ہے۔ اس کو دنیا طبع ہونے کے بعد جان لے گی کہ کس نے کیا دلیل دی؟ تم نے نفسیات کا عجیب اصول نکالا کہ رسولوں کی نکتہ چینی کی جاتی ہے۔ یہ تو ٹھیک ہے۔ مگر یہ تمہاری نرالی منطق ہے کہ جس کی نکتہ چینی عیب جوئی کی جائے وہی رسول ہو جائے گا۔ خواجہ اسماعیل لندن کے نبی نے جو کتابیں آج روانہ کی ہیں۔ میں نے آپ کے مطالعہ کے لئے روانہ کیا تھا۔ اگر یہی اصول مان لیا جائے جس کی نکتہ چینی کی جائے وہ نبی اور سچائی اور رسول بنا جاتا ہے تو پھر مرزاقادیانی ہی نہیں بلکہ گناچوری، تیماپوری، لندنی اور چن بسویشوری یہ اور مرزاقادیانی سب ہی ایک ہی ساتھ نبی اور سچے بن جاتے ہیں۔ اسی طرح سمجھ لو کہ نبی کی مخالفت تو ہوئی ہے۔ مگر جس کی مخالفت ہو گی وہ نبی ہے تو آج میں تمہاری مخالفت کرتا ہوں۔ لہٰذا تم نبی؟ اور تم میری مخالفت کرتے ہو لہٰذا میں نبی؟ نعوذ باﷲ! آپ نے بہت ساری پیش گوئیاں نقل کر دیں۔ آپ سمجھے کہ